23 سال پرانا بالی وڈ گانا ٹک ٹاک پر کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے؟

دنیا بھر میں سوشل میڈیا مواد تخلیق کرنے والے جنوبی ایشیائی دلہنوں سے متاثر ہو کر پیچیدہ شکلیں تخلیق کرنے کے لیے #AsokaMakeup ہیش ٹیگ کا استعمال کر رہے ہیں۔

24 اپریل، 2024 کو فلوریڈا میں لی گئی اس تصویر میں ایک آئی فون کی سکرین پر ٹک ٹاک ایپ نظر آ رہی ہے (اے ایف پی)

بالی وڈ آج کل سوشل میڈیا پر خوب راج کر رہا ہے۔ اگر آپ نے حال ہی میں انسٹاگرام یا ٹک ٹاک دیکھا ہے تو امکانات زیادہ ہیں کہ آپ نے ماضی کے بالی وڈ گانے کو سکرول کیا ہو یا #AsokaMakeup ٹرینڈ کو آزمانے والے صارفین کی کم از کم ایک ویڈیو تو ضرور دیکھی ہو گی۔

کانٹینٹ کریئٹرز اب 2001 کی بالی وڈ فلم آشوکا کے گانے ’سن سنانا‘ کے بولوں پر لپسنگ اور جنوبی ایشیائی دلہنوں کی طرح پیچیدہ شکلیں تخلیق کر رہے ہیں۔

آشوکا فلم میں موریا شہنشاہ آشوکا کی زندگی کو انتہائی ڈرامائی انداز میں بیان کیا گیا ہے، جنہوں نے تیسری صدی قبل مسیح میں برصغیر کے ایک وسیع و عریض علاقے پر حکمرانی کی تھی۔

فلم میں آشوکا کا کردار شاہ رخ خان نے ادا کیا تھا جب کہ کرینہ کپور کو کورواکی شہزادی کے کردار میں دکھایا گیا جس کے ساتھ آشوکا محبت کرتے تھے۔

فلم کے ملبوسات کی ڈیزائنر انو وردھن نے اعتراف کیا کہ ان کو فلم کے ملبوسات کی تیاری میں مکمل آزادی حاصل تھی۔

تحقیق سے وہ یہ دریافت کرنے میں بھی کامیاب ہوئیں کہ آشوکا کے زمانے میں باڈی آرٹ کو آزادانہ طور پر استعمال کیا جاتا تھا اور اسی آرٹ کو انہوں نے کورواکی کے لباس میں شامل کیا۔

شاید وردھن نے کچھ ٹھیک ہی کیا ہو گا کیونکہ کورواکی کے میک اپ نے کانٹینٹ کریئٹرز کو  تجربے کرنے اور اسے دوبارہ بنانے کی ترغیب دی۔

اس ٹرینڈ کے بارے میں جو چیز خاص طور پر دلچسپ ہے وہ یہ کہ فلم کے میک اپ کو دوبارہ تخلیق سے بھی آگے نکل گئی ہے۔

اب دنیا بھر سے خوبصورتی کے شوقین افراد جدید اور روایتی دونوں طرح کے جنوبی ایشیائی دلہنوں کا تفصیلی روپ دیکھ سکتے ہیں۔

اس ٹرینڈ نے صارفین کی فلم اور اس گانے کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی جیسا کہ یوٹیوب کے کمنٹ سیکشن سے واضح ہے۔

ایک صارف نے پوچھا: ’اور کون کون ٹک ٹاک میک اپ ویڈیو کی وجہ سے یہ ویڈیو دیکھنے آیا ہے؟‘

دوسرے صارف نے لکھا: ’یہ گانا اپنی ریلیز کے 23 سال بعد ٹرینڈ کر رہا ہے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ