’ اس سے برا سبز رنگ نہیں دیکھا:‘وٹس ایپ میں تبدیلی، صارفین برہم

وٹس ایپ نے پیغام رسانی کے لیے نیلے رنگ کی بجائے سبز رنگ کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

22 دسمبر، 2023 کو جرمنی میں لی گئی اس تصویر میں وٹس ایپ کا لوگو نظر آ رہا ہے (اے ایف پی)

وٹس ایپ صارفین کئی ماہ قبل شروع ہونے والی ایپ کے ڈیزائن میں تبدیلیوں سے پریشان ہیں۔

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پانچ ہزار بار شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں صارف نے لکھا کہ ’وٹس ایپ پر جو کچھ بھی ہو رہا ہے میں نے اس سے زیادہ برا سبز رنگ کبھی نہیں دیکھا۔‘

ایک اور صارف نے لکھا ’وٹس ایپ میرے لیے (فی الحال) بہت زیادہ سبز ہے۔‘

یہ تبدیلی مہینوں سے جاری ہے لیکن اب یہ صرف چند لوگوں کو نظر آ رہی ہے۔ یہ ڈیزائن کی بہت سی چھوٹی تبدیلیوں کا حصہ ہے، جس سے رنگ کی تبدیلی زیادہ اہم ہو سکتی ہے۔

وٹس ایپ نے حال ہی میں ’نیا، اپ ڈیٹڈ لک‘ متعارف کرانا شروع کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ’ہم نے وٹس ایپ کی شکل اور اس سے پیدا ہونے والے احساس میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں جن میں سپیسنگ، رنگ، آئیکن اور بہت کچھ شامل ہے۔

’ان تبدیلیوں سے ایک جدید، نئے وٹس ایپ کا تجربہ ہوتا ہے اور یہ اس کو زیادہ قابل رسائی اور استعمال میں آسان بناتی ہیں۔‘ وٹس ایپ نے رنگوں کو ایڈجسٹ کرنے کے علاوہ بھی کئی تبدیلیاں کی ہیں۔

ایک ڈارک موڈ متعارف کرایا اور لائٹ موڈ میں سفید رنگ کو بڑھایا، آئیکنز اور بٹنز کو اپ ڈیٹ کیا، ایپ کے مخصوص حصوں میں سپیس مزید بڑھائی ہے، چیٹس ٹیب میں وٹس ایپ کا لوگو شامل کیا، اور اینڈرائیڈ نیویگیشن میں اپ ڈیٹ کی ہے۔

لیکن نئے رنگوں کے استعمال نے صارفین کو پریشان کر دیا ہے۔ بنیادی طور پر حقیقت یہ ہے کہ اس نے پیغام رسانی کے لیے نیلے رنگ کی بجائے سبز رنگ کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

اس نے اپنے ’برانڈ کلر‘ سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے سبز رنگ کا شیڈ بھی تبدیل کر دیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مزید وسیع پیمانے پر اس نے کہا کہ یہ مختلف جگہوں پر مختلف رنگوں کا استعمال کرے گا جس کا مقصد ’جان بوجھ کر ایسا کرنا ہے تاکہ آپ سکرین پر سب سے زیادہ اہمیت رکھنے والی چیزوں پر توجہ مرکوز کر سکیں۔‘

ایک ہی وقت میں ہونے والی چھوٹی تبدیلیوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے رنگ کی تبدیلی زیادہ نمایاں محسوس ہو سکتی ہے، کیونکہ وہ دیگر ایڈجسٹمنٹ ایک ہی وقت میں آئی ہیں۔

یہ تبدیلی کچھ عرصے سے ہو رہی ہے۔ لیکن وٹس ایپ نے متنبہ کیا ہے کہ انہیں اور بتدریج اور آہستہ آہستہ متعارف کرایا جائے گا - جس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ بہت سے لوگ اب مایوس ہو رہے ہیں۔

اس کے ٹربل شوٹنگ پر خبردار کیا گیا ہے کہ ’وٹس ایپ کا استعمال کرنے والے ہر شخص کو بلآخر یہ اپ ڈیٹ مل جائے گی، لہٰذا یہ ایسی چیز نہیں ہے جس سے آپ انکار کر سکیں۔

’اگر ابھی تک یہ تبدیلیاں آپ کو نظر نہیں آئیں تو ان کو آپ تک پہنچنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل