برطانوی شاہی محل نے اعلان کیا ہے کہ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن آئندہ ماہ کی 14 سے 18 تاریخ کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گی۔
شاہی محل کنگسٹن پیلس کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئیٹ کے مطابق: ’ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ڈچس آف کیمبرج کیٹ دو اکتوبر کو آغا خان سینٹر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے، جس کی میزبانی عزت مآب پرنس آغا خان کریں گے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’یہ پروگرام شاہی جوڑے کے سرکاری دورہ پاکستان سے قبل ہوگا، جو 14 سے 18 اکتوبر کے درمیان ہوگا۔‘
The Duke and Duchess of Cambridge will attend a special event at the Aga Khan Centre on 2nd October, hosted by His Highness The Aga Khan.
— Kensington Palace (@KensingtonRoyal) September 20, 2019
The event falls ahead of TRH’s official visit to Pakistan, which will take place between 14th - 18th October. pic.twitter.com/fc0ZyuyLKs
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن پہلی مرتبہ پاکستان آرہے ہیں جبکہ 2006 کے بعد سے برطانیہ کے شاہی خاندان کے افراد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔ 2006 میں شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
اس سے قبل برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم نے 1961 اور 1997 میں جبکہ آنجہانی شہزادی ڈیانا نے 1996 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے صاحبزادے ہیں۔ شہزادی ڈیانا 1997 میں پیرس کے قریب ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔
شاہی جوڑے کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستانیوں نے ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
— Simalak (@456Simalak) September 20, 2019
Welcome in Pak
— Athree Patwaran (@HinaKeJaan006) September 20, 2019
Can't wait
— Dana ALSHAIKH (@DanaALSHAIKH8) September 20, 2019
Welcome to Pakistan
— Shan (@shan672001) September 20, 2019