سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) ڈاکٹر آصف حسین نے جمعرات کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) ڈاکٹر آصف حسین نے جمعرات کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر آصف نے خرابی صحت کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
ڈاکٹر آصف کو عمر حمید خان کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد سیکریٹری الیکشن کمیشن کے عہدے پر تعینات کیا گیا اور اب ان کے استعفیٰ کے بعد عمر حمید خان کو دوبارہ سیکریٹری الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے عمر حمید خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
عمر حمید خان کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ڈاکٹر آصف کو چیئرمین ای سی پی کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا تاہم اب ان کے مستعفی ہونے کے بعد عمر حمید خان کی دوبارہ تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
عمر حمید خان نے جنرل الیکشن 2024 سے تقریبا ایک ماہ قبل پانچ جنوری 2024 کو خرابی صحت کے باعث استعفیٰ دیا تھا جو 18 جنوری کو منظوری کیا گیا تھا۔
اس وقت الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی تھی کہ عمر حمید خان اس سے قبل بھی عمر حمید خرابی صحت کے باعث رخصت پر جا چکے ہیں۔
ڈاکٹر آصف گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ہیں جو کہ الیکشن کمیشن میں بطور سپیشل سیکریٹری کام کر رہے تھے اور انہیں آٹھ جنوری کو قائم مقام سیکریٹری الیکشن کمیشن تعینات کر کے 18 جنوری کو ایک سال کے لیے سیکریٹری الیکشن کمیشن مقرر کر دیا گیا۔
ڈاکٹر آصف کے استعفے کے بعد عمر حمید خان ایک مرتبہ پھر دو سال کے لیے سیکریٹری الیکشن کمیشن مقرر کیا گیا ہے۔
عمر حمید خان بھی ریٹائرڈ بیوروکریٹ ہیں جو سپیشل سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت دیگر اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔