انڈیا: راہل گاندھی کا آبائی نشست سے انتخاب لڑنے کا اعلان

انڈیا کی مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ پارٹی رہنما راہل گاندھی شمالی ریاست اتر پردیش کے شہر رائے بریلی کی آبائی نشست سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

چھ اپریل، 2024 کی اس تصویر میں انڈیا کی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہل گاندھی انڈین شہر حیدرآباد میں اپنی جماعت کا منشور متعارف کروا رہے ہیں(اے ایف پی)

انڈیا کی مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ پارٹی رہنما راہل گاندھی شمالی ریاست اتر پردیش کے شہر رائے بریلی کی اپنی آبائی نشست سے عام انتخابات 2024 میں حصہ لیں گے۔

کانگریس اور گاندھی خاندان کا اتر پردیش کی سیٹ سے راہل کو کھڑا کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سیاسی طاقت کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کے اعتماد کا مظہر ہے جہاں ہندو قوم پرست جماعت کئی سالوں سے برسراقتدار ہے۔

اس اقدام سے انڈیا کی آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑی ریاست میں پارٹی کارکنان کے حوصلے بلند ہونے کی بھی توقع ہے جہاں بی جے پی اور علاقائی جماعتوں نے کانگریس کا نام تقریباً مٹا دیا ہے۔

اتر پردیش کا انڈیا کے عام انتخابات میں سب سے اہم کردار رہا ہے جہاں لوک سبھا میں سب سے زیادہ سیٹیں اسی ریاست سے ہوتی ہیں۔

انڈیا کے عام انتخابات کا آغاز 19 اپریل سے ہو گیا ہے جو ملک بھر میں یکم جون تک سات مرحلوں میں مکمل ہو گا، ووٹوں کی گنتی چار جون کو ہو گی۔

کانگریس نے ملک کی آزادی کے بعد 76 سالوں میں سے 54 سالوں تک انڈیا پر حکومت کی ہے۔ نہرو اور گاندھی خاندان کے افراد ان 54 سالوں میں سے 37 سے زائد سالوں تک وزیر اعظم رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رائے بریلی اور امیٹھی کی ملحقہ حلقے کئی دہائیوں سے گاندھی خاندان کا سیاسی گڑھ رہے ہیں۔

تاہم 2014 میں مودی کے ہاتھوں اقتدار سے باہر ہونے کے بعد سے کانگریس کی اس شہر بلکہ پوری ریاست میں مقبولیت کم ہوئی ہے جو اپنا کھویا ہوا مقام پانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

راہل گاندھی کی اطالوی نژاد والدہ سونیا گاندھی نے 2019 میں رائے بریلی سے کامیابی حاصل کی تھی جب کہ راہل امیٹھی سے بی جے پی کی وزیر سمرتی ایرانی کے ہاتھوں ہار گئے تھے۔ جس کے بعد وہ جنوبی ریاست کیرالہ سے منتخب ہو کر پارلیمنٹ پہنچے تھے۔

رواں برس سونیا گاندھی نے رائے بریلی سے الیکشن لڑنے کے بجائے پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا رکن بننے کا انتخاب کیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا