چوری کے لیے 200 مرتبہ فضائی سفر کرنے والا آخر گرفتار کیسے ہوا؟

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت 40 سالہ راجیش کپور کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نے چوری کی وارداتوں کے لیے 110 دن سے زیادہ تک کا فضائی سفر کیا۔

آٹھ اکتوبر 2021 کو نئی دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر ایئر انڈیا کے مسافر (سجاد حسین/ اے ایف پی)

دہلی پولیس نے کہا ہے کہ اس انڈین شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے مسافروں کے سامان سے زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے کے لیے کم از کم دو سو مرتبہ فضائی سفر کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت 40 سالہ راجیش کپور کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نے چوری کی وارداتوں کے لیے 110 دن سے زیادہ تک کا فضائی سفر کیا۔

دہلی کی ڈپٹی کمشنر آف پولیس اوشا رنگنانی نے پیر کو دارالحکومت کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم اب پولیس کی تحویل میں ہے۔

رنگنانی نے کہا کہ مذکورہ شخص کو شہر کے پہاڑ گنج کے علاقے سے گرفتار کیا گیا جہاں انہوں نے مبینہ طور پر چوری شدہ زیورات رکھے ہوئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ وہ چوری کے مال کو 46 سالہ شرد جین کو بیچنے کی تیاری کر رہا تھے۔ رنگنانی کا کہنا تھا کہ شرد جیک کو بھی وسطی دہلی کے علاقے کیرل باغ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران انڈیا میں مختلف پروازوں میں چوری کے دو الگ الگ واقعات رپورٹ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ملوث افراد کو پکڑنے کے لیے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر خصوصی ٹیم تعینات کی گئی۔

11 اپریل کو ایک مسافر نے حیدرآباد سے دہلی کے سفر کے دوران سات لاکھ انڈین روپے (6685 پاؤنڈ) مالیت کے زیورات کی چوری کی اطلاع دی۔ اسی طرح کا ایک واقعہ دو فروری کو پیش آیا جس میں امرتسر سے دہلی جاتے ہوئے ایک مسافر کے 20 لاکھ انڈین روپے (19 ہزار پاؤنڈ) کے زیورات گم ہو گئے۔

رنگنانی نے کہا کہ جانچ کے دوران دہلی اور امرتسر کے ہوائی اڈوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور فلائٹ ریکارڈ دیکھا گیا۔ اس کے بعد ایک مشتبہ شخص کی شناخت ہوئی جو ان دونوں پروازوں میں دکھائی دیے جن میں چوریاں ہوئیں۔

ابتدائی طور پر جعلی فون نمبر فراہم کیے جانے کے باوجود تکنیکی نگرانی کے ذریعے مشتبہ شخص کے اصل فون کا سراغ لگایا گیا جس کے نتیجے میں انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کپور نے پانچ وارداتوں میں ملوث ہونے اور چوری کی زیادہ تر رقم سے جوا کھیلنے کا اعتراف کیا۔ انہیں چوری، جوا اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے سمیت 11 مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے۔ ان میں پانچ وارداتیں ہوائی اڈوں پر کی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے مخصوص مسافروں، خاص طور پر عمر رسیدہ خواتین کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے مبینہ طور پر دہلی، چندی گڑھ اور حیدرآباد جیسے شہروں میں جانے والی ایئر انڈیا اور وستارا جیسی بڑی فضائی کمپنیوں کی اندرون ملک پروازوں کا بھی مبینہ طور پر انتخاب کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کپور سفر کے دوران احتیاط سے اوور ہیڈ کیبن کی تلاشی لیتے اور اپنے حال میں مست مسافروں کے ہینڈ بیگز سے قیمتی سامان چوری کر لیتے۔

اخبار ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ کبھی کبھار اپنے ہدف کے قریب آنے کے لیے نسشتیں تبدیل کر لیتا تھا اور طیارے میں سوار ہوتے وقت پیش آنے والی رکاوٹوں کا فائدہ اٹھاتا تاکہ کسی کی نظروں میں آئے بغیر اپنا کام کر سکیں۔

اپنی شناخت خفیہ رکھنے کے لیے اپنے وفات پا جانے والے بھائی کے نام پر ٹکٹ بک کرواتے جس سے فضائی کمپنیوں اور حکام کے لیے انہیں شناخت کرنا مزید مشکل ہو گیا۔

2019 میں ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں راجیش کپور نامی ایک 37 سالہ شخص کا ذکر کیا گیا جنہیں دہلی کے آئی جی آئی، ہوائی اڈے سے مبینہ طور پر دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کپور اس سے پہلے بھی ریلوے سٹیشنوں اور آئی جی آئی، ہوائی اڈے پر چوری کی متعدد وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہیں متعدد پروازوں کے لیے بلیک لسٹ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں ان کا فضائی سفر بند ہو گیا۔

تاہم، یہ ثابت کرنے کے لیے کوئی واضح معلومات نہیں دستیاب نہیں ہیں کہ پیر کو گرفتار کیے گئے شخص وہی شخص ہیں جن کے خلاف پولیس نے 2019 میں مقدمہ درج کیا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا