برطانوی پولیس نے 30 سال قبل چوری ہونے والی فیراری برآمد کر لی

سرخ فیراری ایف 512 ایم ان دو اطالوی سپورٹس کاروں میں سے ایک تھی جنہیں اپریل 1995 میں اس وقت چھینا گیا تھا، جب ان کے ڈرائیور فارمولا ون کی ریس (سان مارینو گرینڈ پریکس) کے موقعے پر اٹلی کے شہر ایمولا میں موجود تھے۔

چوری ہونے کے 30 سال بعد برآمد کی گئی فیراری (میٹروپولیٹن پولیس/پی اے)

فارمولا ون کے معروف کار ڈرائیور گرہارڈ برجر کی تقریباً 30 سال قبل چوری ہونے والی پرتعیش فیراری کار پولیس نے برآمد کرلی ہے۔

سرخ فیراری ایف 512 ایم ان دو اطالوی سپورٹس کاروں میں سے ایک تھی جنہیں اپریل 1995 میں اس وقت چھین لیا گیا تھا، جب ان کے ڈرائیور فارمولا ون کی ریس (سان مارینو گرینڈ پریکس) کے موقعے پر اٹلی کے شہر ایمولا میں تھے۔

برطانیہ میں میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ حکام کو رواں سال جنوری میں کار بنانے والی کمپنی کی جانب سے ایک رپورٹ موصول ہوئی۔

کمپنی نے گذشتہ سال برطانوی بروکر کی مدد سے امریکی شہری کی جانب سے خریدی گئی گاڑی کی جانچ پڑتال کی۔

آرگنائزڈ وہیکل کرائم یونٹ کو پتہ چلا کہ گاڑی چوری ہونے کے کچھ ہی دیر بعد جاپان بھیج دی گئی تھی۔

اسے 2023 کے آخر میں برطانیہ لایا گیا۔ پولیس نے کار قبضے میں لینے اور اسے برآمد کیے جانے سے روکنے کے لیے چھاپہ مارا۔

دوسری گاڑی ابھی تک لاپتہ ہے اور اس کی چوری کے سلسلے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تحقیقات کی قیادت کرنے والے پولیس کانسٹیبل مائیک پلبیم کا کہنا تھا کہ ’چوری شدہ فیراری 28 سال سے زیادہ عرصے سے لاپتہ تھی۔ ہم صرف چار دنوں میں اس کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو گئے۔ اس کی مالیت تقریباً ساڑھے تین لاکھ پاؤنڈ ہے۔

’ ہماری چھان بین بہت محنت طلب تھی اور اس میں دنیا بھر کے حکام سے رابطہ کرنا بھی شامل تھا۔

’ہم نے نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ ساتھ فیراری اور بین الاقوامی کار ڈیلرشپس سمیت شراکت داروں کے ساتھ تیزی سے کام کیا اور یہ تعاون گاڑی کے پس منظر کو سمجھنے اور اسے بیرون ملک بھیجے جانے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوا۔‘

سکاٹ لینڈ یارڈ کے آرگنائزڈ وہیکل کرائم یونٹ نے صرف گذشتہ سال تین کروڑ 10 لاکھ پاؤنڈ مالیت کی 418 چوری شدہ گاڑیاں برآمد کیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ