’ میں صرف اتنا جانتی ہوں کہ میرا شوہر ٹنڈر پر تھا، اور یہ غلط تھا۔ یہ راز مجھ سے ایک سال سے زیادہ عرصے تک رکھا گیا۔ لہذا میں نے بھی ایسا ہی کرنے کا فیصلہ کیا۔‘
حرا منان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوشل میڈیا بلاگر ہیں۔ وہ ’دی میولی ویڈز‘ کے نام سے اپنا بلاگ چلاتی ہیں۔ گذشتہ روز حرا منان نے اپنے شوہر پر یہ الزام لگایا کہ ان کے شوہر شادی کے چند ہفتوں بعد سے ہی ڈیٹنگ ایپ ٹنڈر استعمال کررہے ہیں اور متعدد خواتین کے ساتھ اب بھی ان کے مراسم ہیں۔ ٹوئٹر پر ایک لمبی پوسٹ میں حرا نے اپنے شوہر کی ’عکاشہ‘ نامی خاتون کے ساتھ واٹس ایپ پر نازیبا گفتگو کی وڈیوز بھی پوسٹ کیں اوراسقاط حمل کے بعد شدید ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے حوالے سے بھی بتایا ہے۔ ٹوئٹر پر حرا منان کا اکاؤنٹ کچھ دیر قبل ہی بلاک کردیا گیا ہے۔
’حرا نے ٹوئٹر پر اپنی پوسٹس میں بتایا کہ میری شادی اپریل 2018 میں ہوئی۔ کچھ دن پہلے ہی مجھے ایک قابل اعتماد ذریعے سے پتہ چلا کہ میرے شوہر کو ٹنڈر پر ہماری شادی کے چند ہفتوں بعد دیکھا گیا تھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ میرے شوہر ٹنڈر کے ذریعے کتنی خواتین سے مل چکے ہیں اور کتنی خواتین کے ساتھ سو چکے ہیں۔
اس لیے چھ دن پہلے ہی میں نے ٹنڈر جوائن کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان لوگوں کے لیے جو نہیں جانتے کہ ٹنڈر کیا ہے، یہ ایک ڈیٹنگ / ہُک اپ اپلی کیشن ہے، اور شادی شدہ لوگوں کو اس پر نہیں ہونا چاہئے جب تک کہ ان کی اوپن میرج نہ ہو۔‘
حرا کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے ان سے یہ بات پورے ایک سال تک چھپائی۔ اس لیے حرا نے خود ٹنڈر پر اپنا اکاؤنٹ بنانے کا فیصلہ کیا۔ اس ہی ٹوئٹ میں اپنی ٹنڈر پروفائل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے حرا کا کہنا تھا کہ ’میں نےاس ٹںڈرپروفائل کے لیے اپنی ایک مقبول فوٹو کا انتخاب کیا، اور اپنے بائیو میں واضح طور پر بتایا کہ میں شادی شدہ ہوں۔ میں اس ایپ پر صرف 7 دن تک رہنے والی تھی۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
حرا کا کہنا تھا کہ ٹنڈر پروفائل بنانے کے بعد انہوں نے خود کچھ مردوں کی پروفائلز بھی دیکھیں۔ جن میں سے دو مردوں کو حرا کی طرح جانور بہت پسند تھے۔ جب کہ تین مردوں نے حرا کو شاعری بھیجی کیوں کہ اس نے اپنی پروفائل میں لکھا تھا کہ اسے شاعری پسند ہے اور ایک لڑکا جو ڈرم بجانے کی مہارت رکھتا تھا، اس کی پروفائل میں بھی دلچسپی لی۔ ڈرمر سے حرا کی دوستی ہوگئی کیوں کی وہ انہیں اچھا شخص معلوم ہوا لیکن باقی مردوں کوصرف جسمانی تعلقات بنانے کی پرواہ تھی۔ حرا کو ٹنڈر کا اکاؤنٹ بنائے ایک دن بھی نہیں ہوا تھا کہ اس کے جاننے والوں نے اس اکاؤنٹ کی تصدیق کے حوالے سے اسے میسج کرنا شروع کردیا۔
حرا کا کہنا تھا کہ سات دن بعد انہوں نے ٹنڈر پر اپنا اکاؤنٹ ختم کردیا لیکن اس دوران ان کے جتنے بھی جاننے والوں نے حرا کو ٹنڈر پر دیکھا ان لوگوں کا یہ ماننا تھا کہ حرا اپنے شوہر کے ساتھ بے وفائی کر رہی ہیں۔ جب کہ ان کے شوہر کے اکاؤنٹ کے حوالے سے جو لوگ پہلے سے جانتے تھے انہوں نے شوہر کو برا بھلا نہیں کہا۔ حرا نے کہا کہ ’ہماری جوڑی ہمارے محلے اور دوستوں میں کافی مشہور تھی اور مجھے یہ سوچ کر افسوس ہوتا ہے کہ ہم دونوں جب لوگوں کے سامنے محبت کا اظہار کرتے تھے اور وہ لوگ یہ بات جاتے تھے کہ میرا شوہر مجھے دھوکہ دے رہا ہے تو پھر بھی کسی نے مجھے نہیں بتایا کیوں کہ ہمارے معاشرے میں مردوں کے برے کاموں پر پردہ ڈالا جاتا ہے۔‘
حرا منان نے اپنی ٹوئٹر تھریڈ میں یہ بھی بتایا کہ یہ پہلی بار نہیں تھا جب انہوں نے اپنے شوہر کو چیٹنگ کرتےہوئے پکڑا تھا۔ اس واقع سے قبل دسمبر 2018 میں بھی انہیں اپنے شوہر کے ’عکاشہ‘ نامی عورت سے مراسم کا علم ہوا تھا۔ انہیں اس بات کی تصدیق اپنے شوہر اور عکاشہ کے درمیان ہونے والی نازیبا گفتگو سے ہوئی جس کی وڈیو بھی حرا نے اپنے اس ٹوئٹر پوسٹ میں شیئر کی تھی۔ تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہوپائی کہ یہ گفتگو اصل میں حرا کے شوہر اور عکاشہ کی ہے یا نہیں لیکن یہ بات واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے کہ دونوں افراد شادی شدہ ہونے کے باوجود بھی انتہائی بےتکلفی سے گفتگو کر رہے ہیں۔
حرا کو ان تمام مسائل کا سامنا کرنے کے دوران ہی یہ معلوم ہوا کہ وہ حاملہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے یہ جاننے کے بعد اپنے آپ سے اتنا سخت ہونا بند کردیا ، لیکن نقصان ہوچکا تھا۔ میں نے جلد ہی اسقاط حمل کروا لیا اور اپنے نقصان کے بارے میں بات کی۔‘
سوشل میڈیا بلاگر حرا منان سے انڈپینڈنٹ اردو نے اس بارے میں بات کرنا چاہی تو حرا کا کہنا تھا کہ ابھی ان کی حالت ایسی نہیں کہ وہ اس معاملے ہر کوئی وضاحت دیں۔ یہ تحریر ان کی اجازت سے شائع کی گئی ہے۔ حرا کا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر بلاک کردیا گیا ہے اور اب تک حرا کے شوہر کی جانب سے ان الزامات کی تردید نہیں کی گئی ہے۔