پاکستان، آذربائیجان باہمی سرمایہ کاری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ آذربائیجان جیہون بیراموف کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ دونوں وزرا کے درمیان باہمی سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بیراموف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفتر خارجہ پہنچے تھے (دفتر خارجہ)

پاکستان اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ نے جمعرات کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ آذربائیجان جیہون بیراموف کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ دونوں وزرا کے درمیان باہمی سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

پاکستان کے دفتر خارجہ میں ملاقات کے دوران ثقافت، تعلیم اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کی خودمختاری کا بھی مکمل حامی ہے۔ انہوں نے آذر بائیجان کی تجارتی برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، دونوں ممالک ماحولیاتی تبدیلی اور قابل تجدید توانائی پر تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ’دونوں ممالک قانون کی سربلندی کے خواہشمند ہیں، ہم باہمی سرمایہ کاری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، جس میں توانائی کے شعبے پر خصوصی توجہ دی ہے، دونوں ممالک ماحولیاتی تبدیلیوں اور قابل تجدید توانائی پر تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔‘

دوسری جانب آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے کہا پاکستان اور آذربائیجان دونوں مختلف شعبوں میں تعاون کریں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ ’آذربائیجان مختلف فورمز پر پاکستان کی باہمی تعاون کو بہت اہمیت دیتا یے، دونوں ممالک میں باہمی تجارتی واقتصادی تعلقات بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے۔‘

جیہون بیراموف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیم کے شعبے کو بہتر بنانے پر غور کیا گیا، آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان ثقافت اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ غزہ کی موجودہ صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

’غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، غزہ میں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، رفح میں پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔‘

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے کشمیر پر مسلسل موقف کو سراہتے ہیں، آذر بائیجان کا موقف علاقائی سالمیت کے اصولوں ہر قائم ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا