جن بچوں کو اتوار کے دن بھی کوئی چھٹی نہیں ہوتی

پاکستان میں بظاہر چائلڈ لیبر کے خلاف بہت سے قوانین موجود ہیں لیکن ہر ہفتے کئی اتوار بازاروں میں ہمیں بہت سے چھوٹے بچے محنت مزدوری کرتے دکھائی دیتے ہیں

اتوار بازار میں تھیلے بیچنے والا ایک بچہ

پاکستان میں بظاہر چائلڈ لیبر کے خلاف بہت سے قوانین موجود ہیں لیکن ہر ہفتے کئی اتوار بازاروں میں ہمیں بہت سے چھوٹے بچے محنت مزدوری کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

آئیے چند ایسے بچوں سے ملتے ہیں جو کبھی اتوار کے دن ہوم ورک نہیں کرتے، کیوں کہ وہ سکول ہی نہیں جایا کرتے۔ ان بچوں کو چھٹی کے دن پارک لے کر جانے والا بھی کوئی نہیں ہوتا۔

 

کیا ان جیسےبچوں کا دل نہیں چاہتا ہو گا کہ وہ سارا اتوار گھر میں گزاریں، کوئی ویڈیو گیم کھیلیں، گھر کے باہر سائیکل چلائیں، واپس گھر آئیں تو کوئی ان کے منہ میں نوالے ڈالے اور ان کے لاڈ اٹھائے؟

 

 

جوتوں پہ بیٹھا یہ بچہ شاید جانتا ہی نہ ہو کہ سارا دن آرام سے گھر میں چھوٹی موٹی شرارتوں کا مزا کیا ہوتا ہے؟ یہ پکڑن پکڑائی یا چھپن چھپائی کب کھیلتا ہو گا؟

 

اس عمر میں سبزی تولنے کی ٹریننگ لیتا یہ بچہ بڑا ہو کے ایک اچھا سبزی فروش تو بن سکتا ہے، کیا وہ ایک اچھا انسان اور باشعور شہری بھی بن پائے گا؟

تو بس ان بچوں کی زندگی ایسی ہی ہے۔ ان میں سے بعض بچوں کو تو آرام کرنے اور اتوار گزارنے کی یہ موج ساری عمر نہیں ملتی۔

کچھ بچے ایسے بھی ہوتے ہیں جن  کے والدین اپنی دکان یا خریداری میں مصروف ہوتے ہیں اور وہ دنیا و مافیہا سے بے نیاز اپنے کھیل کا انتظام بھرے بازار کے مٹی بھرے فرش پہ کر لیتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی نئی نسل