سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی، شترو گھن سنہا شریک ہوں گے

افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب شتروگھن سنہا نے نیوز چینل ’ٹائمز ناؤ‘ کو انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی کی ’اطلاع کے منتظر ہیں۔‘

21 جون کو مہندی کی تقریب ہوئی۔ پارٹی میں سوناکشی کے والدین شترو گھن سنہا اور والدہ پونم سنہا بھی موجود تھے (سوناکشی سنہا/ انسٹاگرام)

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال آج (اتوار کو) کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔

انڈیا کے اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق جوڑے نے اپنی دوستی کو کئی سال تک چھپائے رکھا۔ شادی کی تقریب نجی نوعیت کی ہو گی جس میں صرف خاندان کے لوگ اور قریبی دوست ہی شرکت کریں گے۔

سوناکشی اور ظہیر اقبال کی شادی کا اہتمام باندرہ میں واقع سوناکشی کے اپارٹمنٹ میں کیا جا رہا ہے جس میں جوڑا شادی رجسٹر پر دستخط کرے گا۔ بعد ازاں ممبئی کے ایک مشہور ریستوران میں پارٹی دی جائے گی۔

جوڑے نے 20 جون کو دوستوں اور اہل خانہ کے لیے گھر میں پارٹی کا اہتمام کیا۔ 21 جون کو مہندی کی تقریب ہوئی۔ پارٹی میں سوناکشی کے والدین شترو گھن سنہا اور والدہ پونم سنہا بھی موجود تھے۔

شترو کی پارٹی میں موجودگی نے تمام افواہوں کو مسترد کردیا کہ وہ اس شادی سے خوش نہیں ہیں اور شادی کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔

افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب شتروگھن سنہا نے نیوز چینل ’ٹائمز ناؤ‘ کو انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی کی ’اطلاع کے منتظر ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’میں اتنا ہی کہہ سکتا ہوں کہ آج کل کے بچے اجازت نہیں لیتے ماں باپ کی، صرف اطلاع دیتے ہیں۔‘

بعد ازاں انہوں نے شادی پر خاندان میں اختلافات کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ شادی کی تقریب میں موجود ہوں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’میں شادی میں ضرور موجود ہوں گا۔ مجھے شرکت کیوں نہیں کرنی چاہیے اور میں کیوں نہیں کروں گا؟ سوناکشی کی خوشی میری خوشی ہے اور میری خوشی اس کی خوشی ہے۔‘

 ان کا مزید کہنا تھا کہ سوناکشی اور اپنے رفیق حیات اور شادی کی دوسری باتوں کے بارے میں فیصلہ کرنے کا پورا حق ہے۔ سوناکشی اور ظہیر ایک ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں۔

شروع میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنے تعلقات کو انتہائی خفیہ رکھا۔ ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے سے گریز کیا۔ یہاں تک کہ فوٹوگرافروں سے بھی بچتے رہے۔

ظہیر نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سلمان خان کے حمایت یافتہ ڈرامے ’نوٹ بک‘ سے کیا۔ اطلاعات کے مطابق ظہیر اور سوناکشی کی ملاقات سلمان خان کی طرف سے دی گئی ایک پارٹی میں ہوئی۔ سوناکشی کی پہلی فلم سلمان خان کی بلاک بسٹر مووی دبنگ تھی۔

اس کے بعد سوناکشی اور ظہیر  نے 2022 کے کامیڈی فلم ڈبل ایکس ایل میں کام کیا جس میں سوناکشی کی دوست ہما قریشی بھی تھیں۔ تب تک دونوں میں دوستی ہو چکی تھی۔

2023 میں ادکار آیوش شرما اور ارپیتہ خان نے پارٹی دی جس میں سوناکشی اور ظہیر اقبال جوڑے کے طور پر پہلی بار منظر عام پر آئے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم