پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیرِ انتظام ٹرائینگولر ایک روزہ ویمن چیمپیئن شپ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں آج کھیلے گئے میچ میں بلاسٹرز کی ٹیم نے چیلنجرز کو چھ رنز سے شکست دے دی۔
اس ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں پی سی بی بلاسٹرز، پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بھی ڈائنامائٹس شامل ہیں۔
لاہور جم خانہ میں آج کھیلے جانے والے میچ میں بلاسٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔
بلاسٹرز کی کھلاڑی سدرہ امین نے 153 گیندوں پر 102 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ان کی اس اننگز میں 11 چوکے بھی شامل تھے۔
جس کے جواب میں چیلنجرز کی ٹیم 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنا سکی۔
چیلنجرز کی جویریہ رؤف نے 51 نرز بنائے جبکہ کپتان بسمہ معروف 44 رنز بنا سکیں۔
بلاسٹرز کی طوبیٰ حسن اور الماس اختر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
CHAMPIONS
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 26, 2019
PCB Blasters win the #OneDayWomenChampionship 2019
SCORECARD https://t.co/4w6l6fE2zk#BackOurGirls #BLASTERSvCHALLENGERS pic.twitter.com/nWTcwlIn6G