نصرت فتح علی خان پر پہلی دستاویزی فلم میں کیا کیا ہوگا؟

ثائینہ بشیر نصرت فتح علی خان کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم کی پروڈیوسر ہیں جسے بنانے کے لیے انہوں نے 500 گھنٹوں کی فوٹیجز حاصل کی ہے۔

16 اگست 2022 کو فیصل آباد میں نصرت فتح علی خان کی 25ویں برسی کے موقعے پر ان کی البم کورز کا ڈسپلے (تصویر: نعیم احمد)

اللہ ہو، اللہ ہو۔۔۔ میرا پیا گھر آیا۔۔۔ سانسوں کی مالا پہ۔۔۔ میرا پیغام پاکستان اور دما دم مست قلندر جیسے کئی لازوال گیت اور قوالیاں سن کر ہم بڑے ہو گئے لیکن ان گیتوں اور قوالیوں کا جادو مدہم نہ ہوا۔

27 سال پہلے نصرت فتح علی خان اس دنیا سے چلے گئے۔ لیکن ان کی آواز آج بھی زندہ ہے، ان کی میراث آج بھی نئی نسلوں کو اپنی جانب کھینچتی ہے۔

تقریبا 30 سالوں میں شاید یہ پہلی بار ہونے جا رہا ہے کہ اس عظیم فنکار کی زندگی پر دستاویزی فلم تیار ہو رہی ہے جس میں ہمیں ان کی اَن کہی کہانی سنائے جائے گی۔

وہ کہانی کیا ہے، اسے جاننے کے لیے انڈیپنڈنٹ اردو نے فلم کی پروڈیوسر ثائینہ بشیر سے تفصیلی گفتگو کی ہے۔

ثائینہ نے بتایا کہ وہ اس پراجیکٹ پر ’گذشتہ دو ڈھائی سال سے کام رہی ہیں‘، ان کا اصل مقصد یہ تھا کہ وہ ’دنیا بھر میں ان لوگوں تک پہنچیں جو نصرت فتح علی خان کے بہت قریب تھے۔ کیوں کہ وہی ان کی شخصیت کے بارے میں بہتر بتا سکتے تھے‘۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ ’اس وقت سیل فونز نہیں تھے تو 26 سال پرانے آرکائیو اور شوز کے آرگانائزرز کو ڈھونڈنا بہت مشکل کام تھا۔ لیکن ہم 500 گھنٹے کی آرکائیو فوٹیجز ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو نایاب ہیں اور آج تک نہیں دیکھی گئی۔ جس سے یہ پتا چلے گا کہ اصل میں خان صاحب کیسے تھے؟ اس لیجنڈ کے پیچھے اصل انسان کون تھا؟‘

ان گانوں کی ریلیز کے بارے میں جو اب تک سامعین کی سماعت تک نہیں پہنچیں، اس بارے میں بات کرتے ہوئے ثائینہ نے کہا کہ ’پیٹر گیبریل کی ریل ورلڈ ریکارڈ کمپنی کو دو سال پہلے اپنی آرکائیو سے کئی گانے ملے جس کی البم اب ستمبر میں ریلیز ہونے جا رہی ہے، جس میں ہم ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں‘۔

دستاویزی فلم کی ریلیز کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ’ہم نے کئی انٹرویوز کر لیے ہیں، فوٹیجز بھی موجود ہیں اور اس پر کام جاری ہے جسے اگلے سال کے آخر میں ریلیز کر دیا جائے گا۔ جس کے لیے مخلتف سٹریمنگ پلیٹ فارمز سے بھی ہماری بات جاری ہے‘۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی میگزین