’یانا نووتنا سے خوابوں میں بات کرتی ہوں‘: ومبلڈن چیمپیئن باربورا

کریچیکووا نے مرکزی کورٹ کے اعزازی بورڈ پر اپنا نام دیکھا تو رونے لگیں، جس پر 1998 کی نووتنا کی فتح بھی درج تھی۔

چیک رپبلک کی باربورا کریجکووا (بائیں) 11 جولائی 2024 کو لندن میں آل انگلینڈ لان ٹینس اینڈ کروکیٹ کلب میں ومبلڈن چیمپیئن شپ 2024کے گیارہویں دن خواتین کے سنگلز سیمی فائنل میچ کے دوران قازقستان کی ایلینا ریباکینا کے خلاف ایک پوائنٹ جیت کر جشن منا رہی ہیں (اے ایف پی)

ومبلڈن چیمپیئن باربورا کریچیکووا نے ہفتے کو اعتراف کیا کہ وہ اپنی مرحوم سرپرست اور آل انگلینڈ کلب کی سابق چیمپیئن یانا نووتنا کو بہت یاد کرتی ہیں اور وہ خوابوں میں ان سے بات بھی کرتی ہیں۔

کریچیکووا نے مرکزی کورٹ کے اعزازی بورڈ پر اپنا نام دیکھا تو رونے لگیں، جس پر 1998 کی نووتنا کی فتح بھی درج تھی۔

کریچیکووا نے ہفتے کو فائنل میں جیسمین پاولینی کو 6-2، 2-6، 6-4 سے شکست دینے کے بعد کہا کہ ’میرے دماغ میں صرف ایک چیز چل رہی تھی کہ میں یانا کو بہت یاد کرتی ہوں۔ یہ بہت جذباتی تھا۔

’میرا نام ان کے برابر میں ایک بورڈ پر نظر آنا بہت جذباتی لمحہ ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ انہیں فخر ہوگا۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ واقعی بہت خوش ہوں گی کہ میرا نام بھی اسی بورڈ پر ہے جس پر ان کا، کیونکہ ومبلڈن ان کے لیے بہت خاص تھا۔‘

نووتنا نے 2014 سے 2017 تک کریچیکووا کی کوچنگ کی، جب وہ 49 سال کی عمر میں کینسر سے انتقال کرگئیں۔

نووتنا 1993 اور 1997 میں آل انگلینڈ کلب میں فائنل ہارنے کے بعد 1998 میں ومبلڈن چیمپیئن بنی تھیں۔

وہ 1993 کے چیمپیئن شپ میچ کے بعد برطانیہ کی ڈچز آف کینٹ کے کندھے سے لگ کر خوب روئی تھیں۔ اس میچ میں وہ سٹیفی گراف سے ہار گئی تھیں۔

نووتنا نے تیسرے سیٹ میں 4-1 کی برتری حاصل کر لی تھی اور وہ 5-1 سے آگے جانے سے صرف ایک پوائنٹ دور تھی۔

وہ اگلے مقابلے ہار گئیں اور انہیں 7-6 (8/6)، 1-6، 6-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کریچیکووا نے ایک ساتھ کام شروع کرنے سے پہلے ایک خط لکھ کر اپنی ہم وطن سے اپنے کیریئر کے بارے میں مشورہ مانگا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نو عمری میں، جب کریچیکووا نے اپنا جونیئر کیریئر ختم کیا تھا تو وہ پیشہ ور بننے اور پوری طرح تعلیم حاصل کرنے کے دوراہے پر کھڑی تھیں۔

کریچیکووا نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ’ میں نے کہا، میں نہیں جانتی کہ اب کیا کروں، تو وہ مجھے دیکھیں تو شاید میری مدد کر سکتی ہیں، میری رہنمائی کر سکتی ہیں، مجھے بتا سکتی ہیں کہ مجھے کس سمت جانا چاہیے۔‘

نووتنا نے ایک ہفتے کے اندر جواب دیا اور اس کے بعد دونوں نے مل کر کام کرنا شروع کر دیا۔

کریچیکووا جو اب دو گرینڈ سلیم سنگل ٹائٹل جیت چکی ہیں نے کہا کہ ’میں ان کے بارے میں بہت خواب دیکھتی رہی ہوں اور ہم ان خوابوں میں بات کرتے رہے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا:’میرے پاس ایک چھوٹی سی نوٹ بک ہے جو میں نے 12 سال کی عمر میں لکھی تھی۔ تین یا چار مہینے پہلے میں وہ نوٹ بک کو دیکھ رہی تھی۔

’میں نے لکھا ہے کہ مستقبل میں میں فرنچ اوپن جیتنا چاہتی ہوں۔ جب میں یانا سے ملی اور انہوں نے مجھے ومبلڈن کے بارے میں بتایا، گھاس کے بارے میں بتاتی تھیں، ان کے لیے ٹائٹل جیتنا کتنا مشکل تھا اور جب انہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا تو وہ کتنی جذباتی تھیں۔

’اس کے بعد سے میں نے ومبلڈن کو دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کی طرح دیکھنا شروع کیا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹینس