نڈال باہر، جوکووچ فٹ، ومبلڈن گرینڈ سلیم یکم جولائی سے شروع

اگر اس بار جوکووچ راجر فیدرر کے آٹھ ومبلڈن ٹائٹلز کا ریکارڈ برابر کرتے ہیں تو وہ جدید دور کے سب سے عمر رسیدہ چیمپئن بن جائیں گے۔

ومبلڈن چیمپیئن شپ ٹینس ٹورنامنٹ سے ایک ہفتہ قبل 27 جون 2024 کو مغربی لندن کے آل انگلینڈ لان ٹینس کلب میں سینٹر کورٹ کی تصویر (بین اسٹینسال / اے ایف پی)

ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے 137 ویں ایڈیشن کا آغاز کل (پیر) سے لندن کے آل انگلینڈ لان ٹینس کلب میں ہو گا۔

رواں سال کا تیسرا گرینڈ سلیم گراس کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں ٹینس کے نامور کھلاڑی مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز ٹائٹل کے حصول کے لیے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ان سپر سٹارز میں عالمی نمبر ایک اطالوی کھلاڑی جینیک سنر، عالمی نمبر دو سربیا کے نوواک جوکووچ اور عالمی نمبر تین ہسپانوی کھلاڑی کارلوس الکاراز شامل ہیں جن میں کانٹے دار مقابلے متوقع ہیں۔

تاہم سات بار ومبلڈن کے فاتح اور 24 گرینڈ سلیم ٹائٹلز اپنے نام کرنے والے جوکووچ حال ہی میں گھٹنے کی سرجری کے بعد لندن پہنچے ہیں جن کے لیے یہ ایونٹ مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔ 

37 سالہ جوکووچ پچھلے سال اس ایونٹ کے رنر اپ تھے جنہوں نے رواں سال آسٹریلین اوپن میں جینیک سنر سے شکست کھائی اور اطالوی کھلاڑی نے ٹائٹل کے ساتھ عالمی نمبر ایک کی پوزیشن بھی ان سے چھین لی۔

اس کے بعد جوکووچ اپنے دائیں گھٹنے میں انجری کے بعد فرنچ اوپن بھی گنوا بیٹھے جس کا تاج کارلوس الکاراز کے سر سجا۔ 

اگر اس بار جوکووچ راجر فیدرر کے آٹھ ومبلڈن ٹائٹلز کا ریکارڈ برابر کرتے ہیں تو وہ جدید دور کے سب سے عمر رسیدہ چیمپئن بن جائیں گے۔

جوکووچ منگل کو اپنے افتتاحی میچ میں جمہوریہ چیک کے وِٹ کوپریوا سے مقابلہ کریں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فیدرر کے ریٹائر ہونے کے بعد رافیل نڈال پیرس اولمپکس پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ٹورنامنٹ کو چھوڑ رہے ہیں جب کہ اینڈی مرے کمر کے آپریشن کے نتیجے میں کورٹ سے باہر ہوں گے۔

جرمنی کے عالمی نمبر چار الیگزینڈر زویریف نے ہفتے کو پیش گوئی کی کہ اس سال ومبلڈن کے فائنل میں 20 سالوں سے راج کرنے والے بڑے چار بڑے کھلاڑیوں کی بجائے نئے چہرے دکھائی دیں گے۔

نوواک جوکووچ کا کہنا ہے کہ لندن پہنچنے کے بعد ان کے گھٹنے میں تکلیف ہے تاہم انہیں یقین ہے کہ وہ منگل کو ومبلڈن میں اپنے افتتاحی میچ کے لیے تیار ہوں گے۔

37 سالہ جوکووچ نے فرنچ اوپن کے کواٹر فائنل سے دستبرداری اختیار کی اور رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلیم کے لیے فٹ ہونے کے لیے سرجری کا انتخاب کیا۔

جوکووچ نے صحافیوں کو بتایا: ’جب یہ تکلیف فرنچ اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں بڑھ گئی تو میں نے جلد از جلد سرجری کرنے کا فیصلہ کیا کیوں کہ مجھے ومبلڈن میں شامل ہونا تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں اتوار کو یہاں پہنچا اور پورا ہفتہ تربیت کی جو بہت اچھی رہی۔ میں نے خاص طور پر پچھلے تین دنوں میں بہت اچھے ٹینس سیشنز کیے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹینس