چین میں شدید سمندری طوفانوں سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی ہوا چکیاں انتہائی شدت کے کیٹیگری 5 طوفان کے دوران بھی بجلی پیدا کر سکتی ہیں۔

بحری جہاز ٹربائن پلیٹ فارم کو سمندر میں بجلی پیدا کرنے والی جگہ تک پہنچا رہے ہیں (منگ یانگ سمارٹ انرجی)

چین کی ایک فرم نے دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائنز لانچ کی ہیں جو کیٹیگری فائیو کے طاقتور سمندری طوفانوں کے دوران بھی توانائی پیدا کر سکتی ہیں۔

چینی کمپنی منگ یانگ سمارٹ انرجی کی جانب سے تیار کردہ دیو قامت ’اوشن ایکس‘ پلیٹ فارم دو ونڈ ٹربائنز، جو انگریزی حرف وی (V)  کی شکل کے ڈھانچے پر لگائے گئے ہیں، پر مشتمل ہے اور یہ 16 میگا واٹ سے زیادہ بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔

کمپنی نے اپنی لنکڈ ان پوسٹ میں کہا کہ جنوبی چین کے ساحلی شہر گوانگزو میں لگائے گئے ٹربائن پلیٹ فارم سالانہ  54 ہزار میگا واٹ آر بجلی پیدا کر سکتے ہیں جو ہر سال چین کے 30 ہزار گھرانوں کو بجلی فراہم کرنے کے لیے کافی ہے۔

کمپنی نے سب سے پہلے 2020 میں چھوٹے 1:10 سکیل پروٹو ٹائپ کا تجربہ کیا تھا اور رواں سال اپریل میں اوشن ایکس پلیٹ فارم کی اصل حجم کے ساتھ تنصیب مکمل کی۔

یہ کاؤنٹر گھومنے والے روٹرز پر مشتمل ہے جن میں سے ہر ایک 182 میٹر قطر کے ساتھ دیوہیکل ٹربائن بلیڈز پر مشتمل ہے اور وی شکل کے ڈھانچے پر لگائے گئے ہیں۔

اس ڈھانچے کو ہائی ٹینشن کیبلز کے ذریعے ایک جوڑا جاتا ہے اور زیادہ سے زیادہ مضبوطی کو یقینی بنانے کے لیے انگریزی حرف وائے (Y) کی شکل کے تیرتے پلیٹ فارم پر نصب کیا جاتا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ دیو قامت پلیٹ فارم انتہائی مضبوط اور اعلیٰ کارکردگی والے کنکریٹ کے ساتھ بنایا گیا ہے جس کا وزن تقریباً ساڑھے 16 ہزار ٹن ہے اور یہ 35 میٹر سے زیادہ گہرے پانیوں میں کام کر سکتا ہے۔

منگ یانگ کا کہنا ہے کہ ٹربائن پلیٹ فارم 260 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوا کی رفتار اور 30 میٹر اونچی لہروں کو برداشت کرتے ہوئے کیٹیگری فائیو کے سمندری طوفان جیسی صورت حال بھی برداشت کرتے ہوئے  بجلی پیدا کر سکتا ہے۔

کمپنی نے اپنی ویب سائٹ میں کہا ہے کہ اس کی مضبوط مزاحمت 79.8 ایم پی ایس شدت کے طوفانوں کو برداشت کر سکتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس قسم کے سمندری طوفان تباہ کن نقصان کا سبب بن سکتے ہیں اور جب یہ رہائشی علاقوں سے ٹکراتے ہیں تو زیادہ تر فریم والے مکانات، درختوں اور بجلی کے کھمبوں کو زمین بوس کر دیتے ہیں۔

عام ونڈ ٹربائنیں اس طرح کے نامساعد حالات میں مشکلات سے دوچار ہو سکتی ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں اتار چڑھاؤ اور ان کے پاور جنریٹر کے پرزے وقت سے پہلے ختم ہو جاتے ہیں۔

کمپنی اپنے نئے ڈیزائن کو ’ایک موافقت پذیر نظام کہتی ہے جو شدید طوفانی حالات میں بھی استحکام اور حفاظت کو یقینی بناتا ہے جس سے اسے امید ہے کہ یہ سمندری توانائی میں انقلاب برپا کر دے گا۔

یہ گوانگزو کی طرح چین کے ساحلی علاقوں میں بجلی کی پیداوار کے لیے بہت اہم ہو سکتا ہے جو باقاعدگی سے شدید طوفانوں کی زد میں رہتے ہیں خاص طور پر موسمیاتی تبدیلی والے طوفانوں کے دور میں۔

چین کا ہدف ہے کہ وہ 2025 تک اپنی کل توانائی کی کھپت کا ایک تہائی قابل تجدید ذرائع سے فراہم کرے گا۔

ہزاروں گھرانوں کو ماحول دوست توانائی فراہم کرنے سے ونڈ ٹربائن پلیٹ فارم کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو تقریباً 56 ہزار ٹن تک کم کرنے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی