افغان کرکٹر احسان اللہ پر میچ فکسنگ کے الزام میں پانچ سال کی پابندی

افغانستان کرکٹ بورڈ نے میچ فکسنگ کے الزام میں بلے باز احسان اللہ جنت پر ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے پر پانچ سالہ پابندی عائد کر دی۔

افغان کرکٹر احسان اللہ نے تین ٹیسٹ اور 16 ون ڈے میچ کھیلے ہیں (اے ایف پی)

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے میچ فکسنگ کے الزام میں احسان اللہ جنت پر ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے پر پانچ سالہ پابندی عائد کر دی۔

اے سی بی نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ رواں سال کابل پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کے دوران بلے باز احسان اللہ نے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی۔

بیان کے مطابق احسان اللہ کو آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.1.1 کی خلاف ورزی کا مجرم پایا گیا جس میں میچ کے نتائج، پیش رفت، طرز عمل یا کسی دوسرے پہلو پر نامناسب اثر و رسوخ یا کوششیں شامل ہیں۔

’اس خلاف ورزی کی روشنی میں ان پر کرکٹ سے متعلق تمام سرگرمیوں پر پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ احسان اللہ نے بدعنوان سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

احسان اللہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نوروز منگل کے چھوٹے بھائی ہیں۔

اے سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں تین دیگر کھلاڑیوں کے خلاف بھی تحقیقات کر رہا ہے۔

اے سی بی نے کہا ’ان کے ملوث ہونے سے متعلق فیصلے ان کے جرم کی تصدیق کے بعد کیے جائیں گے۔‘

احسان اللہ نے کے پی ایل میں شمشاد ایگلز کے لیے چار میچوں میں 72 رنز بنائے تھے۔ ایگلز چھ ٹیموں کے ایونٹ میں پانچ میچوں میں صرف ایک جیت کے ساتھ آخری نمبر پر رہی تھی۔

26 سالہ احسان اللہ نے تین ٹیسٹ اور 16 ون ڈے میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے 2022 میں زمبابوے کے خلاف ٹی 20 بین الاقوامی میچ بھی کھیلا جو افغانستان کے لئے ان کا آخری بین الاقوامی میچ تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ