نیویارک ٹائمز کا پاکستانی روزنامے ’دا نیشن‘ سے معاہدہ

اخبار دی نیشن نے معروف امریکی اخبار دی نیو یارک ٹائمز کے ساتھ معاہدہ کیا سے جس کے بعد امریکی اخبار کی بین الاقوامی رپورٹس پاکستان میں شائع کی جائیں گی۔

پاکستانی اخبار دی نیشن ہفتے اور اتوار کو دی نیو یارک ٹائمز کی انٹرنیشنل رپورٹ پیش کرے گا )تصاویر: نیو یارک ٹائمز/دا نیشن)

پاکستان کے انگریزی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’دا نیشن‘ نے معروف امریکی اخبار ’دا نیو یارک ٹائمز‘ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جس کے بعد امریکی اخبار کی بین الاقوامی رپورٹس پاکستان میں شائع کی جائیں گی۔

دا نیشن کے مطابق اس شراکت داری کے تحت پاکستانی اخبار دا نیشن ہفتے اور اتوار کو دا نیو یارک ٹائمز کی انٹرنیشنل رپورٹ پیش کرے گا۔ 

دا نیشن کے قارئین کو آٹھ صفحات پر مشتمل دا انٹرنیشنل رپورٹ کی کاپی ملے گی، جس میں دا نیو یارک ٹائمز سے منتخب کردہ اعلیٰ درجے کی بین الاقوامی رپورٹس، رائے اور طرز زندگی کے مضامین شامل ہوں گے۔

ایڈیٹر دا نیشن سلمان مسعود نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’دا نیو یارک ٹائمز اور دا نیشن کے درمیان ایک خاص معاہدہ ہوا ہے جو صرف انٹرنیشنل ویکلی کے لیے ہے اور دا نیشن اس کے لیے دا نیو یارک ٹائمز کا واحد شراکت دار ہے۔‘

دا نیو یارک ٹائمز کے ساتھ اشتراک کے پیچھے سوچ کے حوالے سے سلمان مسعود نے بتایا کہ ’بین الاقوامی تعاون ہمیشہ قیمتی ہوتا ہے اور یہ ہمارے قارئین کے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ انہیں ویک اینڈ پر دلچسپ اور معیاری مواد پڑھنے کے لیے ملے گا۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ’دا نیشن کے پاس نیو یارک ٹامز کے مواد کے انتخاب کا اختیار موجود ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سلمان مسعود نے بتایا کہ پاکستان میں ہفتہ وار شائع ہونے والی دا نیو یارک ٹائمز انٹرنیشنل رپورٹ، دا نیو یارک ٹائمز کی بین الاقوامی رپورٹنگ، طرزِ زندگی اور رائے پر مبنی مضامین کا ایک انتخاب ہے۔

ایڈیٹر دا نیشن نے بین الاقوامی شراکت داریوں سے متعلق بتایا کہ ’ہم نے جنوبی کوریا کے دو بڑے اخبارات کے ساتھ  بھی شراکت داری کی ہے۔ مواد کی شیئرنگ اور تعاون کے بارے میں مزید تفصیلات طے کی جا رہی ہیں۔‘

دا نیشن پاکستان میں نوائے وقت گروپ آف پبلیکیشن کا حصہ ہے اور اس کے علاوہ اردو زبان میں اس گروپ کے تحت نوائے وقت اخبار شائع ہوتا ہے جس کی شروعات 1986 میں ہوئی تھی۔

دا نیشن کا اشتراک دا نیو یارک ٹائمز کے ساتھ ہوا ہے جس کے انٹرنیشنل ڈیجیٹل سبسکرائبرز کی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ ہے۔

1851 سے شائع ہونے والے اخبار دا نیو یارک ٹائمز کے 150 سے زائد ممالک میں 1700 سے زائد صحافی رپورٹنگ کر رہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان