فوج خیبر پختونخوا میں پولیس کی معاونت جاری رکھے گی: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جمعے کو کہا ہے کہ پاکستان فوج خیبر پختونخوا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کے فرائض ادا کرنے میں معاونت فراہم کرتی رہے گی۔

13 ستمبر، 2024 کی اس تصویر میں پاکستان فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر ضلع اورکزئی کے دورے کے موقع پر(آئی ایس پی آر)

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جمعے کو کہا ہے کہ پاکستان فوج خیبر پختونخوا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کے فرائض ادا کرنے میں معاونت فراہم کرتی رہے گی۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے جمعے کو ضلع اورکزئی میں وادی تیراہ اور اطراف میں انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں حصہ لینے والے سپاہیوں سے ملاقات کی۔

دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج ضم شدہ اضلاع میں خیبر پختونخوا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ذمہ داریاں ادا کرنے میں معاونت فراہم کرتی رہے گی۔

بیان کے مطابق اس دورے کے دوران آرمی چیف نے مقامی آبادی کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی معاونت پر تعریف کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دو ہفتے قبل 30 اگست کو آئی ایس پر آر نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ پاکستان فوج نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی میں 12 عسکریت پسند کو مار دیا ہے۔

بیان کے مطابق ’28 اور 29 اگست کو پاکستان فوج نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 12 عسکریت پسند مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں عسکریت پسندوں اور ان کی تنظیموں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ اب تک 37 عسکریت پسندوں کو مارا جا چکا ہے جبکہ 14 شدید زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ ’آئی بی اوز اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک علاقے میں امن بحال نہیں ہو جاتا۔‘

 
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان