روس میں ایک شوقیہ باغبان الیگزینڈر چوسوف نے 817 کلو گرام وزنی کدو اگا کر قومی ریکارڈ تور دیا ہے۔
الیگزینڈر چوسوف نے یہ ریکارڈ 13 ستمبر کو روس کے قدیم ترین نباتاتی باغ میں منعقدہ تقریب میں بنایا۔ اس کدو کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کا وزن ایک بیل کے برابر ہے۔
منتظمین کے مطابق اس سے قبل روس کا سب سے وزنی کدو 771 کلوگرام کا تھا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے چوسوف نے بتایا کہ ’ہمیں دیوہیکل پودوں، خاص طور پر دیوقامت کدو کے بیج استعمال کرنے کی ضرورت ہے، کیوں کہ ان میں ایک دیوہیکل جین ہوتا ہے۔ انہیں روایتی افزائش نسل کے ذریعے تیار کیا گیا تھا، جہاں سب سے بڑے کدو کو دوسرے بڑے کدو کے ساتھ کراس بریڈ کیا جاتا تھا، نتیجتاً اس سے بھی بڑا کدو۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے کہا کہ ’اس کے نتیجے میں مختلف قسم کے دیوقامت کدو اُگے – دی اٹلانٹک جائنٹ۔ لیکن بیج سب کچھ نہیں ہیں، اگر ہم انہیں صرف زمین میں پھینک دیں، تو یقیناً، کچھ بھی نہیں بڑھے گا۔ بالکل کچھ نہیں۔ زرعی تکنیک کی ضرورت ہے۔‘
چوسوف کا کہنا ہے کہ ’آپ کو مٹی اور ہوا کو گرم کرنے، پودے کو ڈھانپنے اور اسے ٹھنڈ سے بچانے کی ضرورت ہے۔‘
ان کا کہنا ہے کہ ’نمائش کے اختتام پر کچھ کدو ٹکڑوں میں کاٹ کر لوگوں کو دیے جاتے ہیں اور میں اپنے لیے بیج لیتا ہوں۔ لیکن اس سال، زیادہ تر امکان ہے کہ میرے کدو کو نہیں کاٹا جائے گا، وہ دیگر نمائشوں میں جائیں گے۔‘