انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کا ’چھوٹا پنجاب‘ جہاں ہر قسم کی سبزی اگتی ہے

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بڈگام کا گاؤں چھوٹا پنجاب اپنے نام کی طرح ہی دلچسپ ہے، جس کی وجہ یہاں کے تقریباً ہر گھر کا کاشت کاری سے منسلک ہونا ہے۔

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بڈگام کا گاؤں بگام بٹ پورہ جو ’چھوٹا پنجاب‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، اپنے نام کی طرح ہی دلچسپ ہے جس کی وجہ یہاں کے تقریباً ہر گھر کا کاشت کاری سے منسلک ہونا ہے۔

کشمیر کے کئی علاقوں میں جہاں لوگ بے روزگاری کا شکوہ کرتے ہیں، وہیں ’چھوٹا پنجاب‘ گاؤں میں سبزیوں کی کاشت اور کھیتوں میں کام کرنے والے لوگ نظر آئیں گے۔ اس علاقے میں تقریباً ہر کوئی زرعی زمین سے سبزیاں اگاتا ہے اور اپنی روزی روٹی کما رہا ہے۔ یہاں تک کہ پڑھے لکھے نوجوان بھی سبزیوں کی کاشت میں مصروف دیکھے جا سکتے ہیں۔

اسی علاقے کے ایک رہائشی غلام محمد بٹ نے گاؤں کے اس نام کے حوالے سے بتایا: ’اسے چھوٹا پنجاب اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ 1964 میں اس گاؤں کی 80 فیصد آبادی آگ میں جل کر خاکستر ہو گئی تھی اور ہر چیز تباہ ہو گئی تھی، اس کے بعد اللہ نے اس گاؤں کو نوازا اور یہاں کے لوگ کھیتی باڑی اور زرعی کاموں کی طرف متوجہ ہو گئے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے مطابق: ’اس وقت سے زیادہ لوگ کاشت کاری سے وابستہ ہوئے اور اسی وجہ سے اسے چھوٹا پنجاب کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں ہر قسم کی سبزیاں پیدا ہوتی ہیں۔‘

غلام محمد بٹ بتاتے ہیں کہ ’20 سال پہلے اس گاؤں کے ایک کسان نے اپنی زمین پر سبزیاں لگانا شروع کیں۔ ان کی بہتر معاشی حالت کو دیکھ کر اس گاؤں کے تمام کسانوں نے اپنی زمینوں کو سبزیوں کے کھیتوں میں بدل دیا۔

’یہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کا پہلا گاؤں ہے، جہاں سبزیوں کو سیب کے باغوں پر ترجیح دی جا رہی ہے۔ یہاں کے کسان ہر سال ہزاروں غیر مقامی مزدوروں کو روزگار بھی فراہم کرتے ہیں۔‘

غلام محمد بٹ کے مطابق: ’ہم یہاں جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں، جو پنجاب میں استعمال ہوتی ہے۔‘

کشمیر کے محکمہ زراعت کے اعداد و شمار کے مطابق انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ’چھوٹا پنجاب‘ خطہ کشمیر میں سب سے زیادہ سبزی پیدا کرنے والا گاؤں ہے۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا