دوسرا ٹیسٹ: انڈیا کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف بولنگ کا فیصلہ

بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسین شانتو نے کہا کہ وہ پہلے بیٹنگ کرنے پر خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کے بلے باز چنئی میں 280 رنز سے شکست کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما بنگلہ دیش کے ساتھ تیسرے ٹی 20 کرکٹ میچ سے قبل ناگپور کے ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کے دوران پچ کا معائنہ کر رہے ہیں (اے ایف پی/ پنیت پرانجپی)

انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے جمعے کو کان پور میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرنے والی میزبان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے جبکہ رات بھر بارش اور گیلے آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ابر آلود آسمان تلے میچ کے آغاز میں ایک گھنٹہ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

نجم الحسین شانتو کی قیادت میں بنگلہ دیش کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جو سابق کپتان شکیب الحسن کا اس فارمیٹ میں آخری میچ ہوسکتا ہے۔

ناہید رانا اور تسکین احمد کی جگہ فاسٹ بولر خالد احمد اور بائیں ہاتھ کے سپنر تیج الاسلام کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شکیب الحسن نے جمعرات کو کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوران ان کا ٹیسٹ میچ میرپور میں واپس آجائے۔

تاہم پروٹیز اب بھی اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا گذشتہ ماہ رہنما شیخ حسینہ کو معزول کرنے والے طلبہ کی زیر قیادت انقلاب کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرنا محفوظ ہے یا نہیں۔

37 سالہ شکیب الحسن، حسینہ واجد کی پارٹی کے درجنوں دیگر ارکان کے ساتھ قتل کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، جن پر مظاہرین کے خلاف مہلک کریک ڈاؤن میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ فاروق احمد نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی سکیورٹی بورڈ کے ہاتھ میں نہیں ہے۔

نجم الحسین شانتو نے کہا کہ وہ پہلے بیٹنگ کرنے پر خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کے بلے باز چنئی میں 280 رنز سے شکست کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

ٹیم

انڈیا: روہت شرما (کپتان)، یشسوی جیسوال، شبھمن گل، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، رویندر جڈیجہ، روی چندرن اشون، جسپریت بمراہ، آکاش دیپ اور محمد سراج۔

بنگلہ دیش: نجم الحسن شانتو (کپتان)، شادمان اسلام، ذاکر حسن، مومن الحق، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن داس (وکٹ کیپر)، مہدی حسن معراج، تیج الاسلام، حسن محمود اور خالد احمد۔

امپائر: کرس براؤن (نیوزی لینڈ)، رچرڈ کیٹلبرو (انگلینڈ)

ٹی وی امپائر: روڈ ٹکر (آسٹریلیا)

میچ ریفری: جیف کرو (نیوزی لینڈ)

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ