جنوبی افریقہ کے خلاف جیسن گلیسپی ہی پاکستان کے کوچ ہوں گے: پی سی بی

پی سی بی کی جانب سے یہ بیان اتوار کی شب اس وقت سامنے آیا جب ایک ویب سائٹ نے جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کے کوچ کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر دی۔

جیسن گلسپی ابتدائی طور پر پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے کوچ مقرر ہوئے تھے تاہم بعد میں گیری کرسٹن کے مستعفی ہونے پر انہیں وائٹ بال ٹیم کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ریڈ بال ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی کو ہٹائے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

پی سی بی کی جانب سے یہ بیان اتوار کی شب اس وقت سامنے آیا جب ایک ویب سائٹ نے جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کے جوچ کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر دی۔

یہ خبر معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے شائع کی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر کرکٹ انفو کی جانب سے شیئر کی گئی خبر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پی سی بی سختی کے ساتھ اس خبر کی تردید کرتا ہے۔‘

پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ ’جیسا کہ پہلے ہی اعلان کیا گیا ہے، جیسن گلیسپی جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں پاکستان ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ جیسن گلیسپی کو پاکستان کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا کر عاقب جاوید کو ان کی جگہ تمام فارمیٹس کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کیا جانے والا ہے۔

کرکٹ انفو نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ جیسن گلیسپی کو ہٹانے اور عاقب جاوید کو مقرر کرنے کا اعلان پیر یعنی 18 نومبر کو کیا جا سکتا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق عاقب جاوید پی سی بی کی پہلا انتخاب نہیں تھے اور ابتدائی طور پر چیمپیئنزٹرافی تک جیسن گلیسپی ہی کو تمام فارمیٹس کا کوچ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم گلیسپی نے اپنے موجودہ معاہدے میں تبدیلی کے بغیر اضافی وائٹ بال کی ذمہ داری دیے جانے اور اس کح عوض معاوضہ نہ بڑھانے جانے پر گلیسپی نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا جس کے بعد پی سی بی نے ان کی جگہ عاقب جاوید کو تمام فارمیٹس کا چارج دینے کا فیصلہ کیا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ