سازشی نظریات اور پرتشدد انتہا پسندی کا گٹھ جوڑ

جدید سماجی، سیاسی اور تکنیکی تبدیلیوں کے ساتھ، یہ ضروری ہے کہ سازشی اور پرتشدد نظریات کے ابھرنے والے ممکنہ نتائج کا تجزیہ کیا جائے۔ انتہا پسندانہ پروپیگنڈا جب غلط معلومات اور سازشی نظریات کے ساتھ جڑ جاتا ہے، تو بڑے پیمانے پر اپیل کرتا ہے۔

31 اگست 2024 کو وسطی میونخ میں ریخسبرگر تحریک کا ایک حامی، جو انتہا پسندوں اور سازشی نظریات رکھنے والوں کا ایک گروہ ہے اور جدید جرمن جمہوریہ کی قانونی حیثیت کو مسترد کرتا ہے، ایک ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہے جس میں جرمن چانسلر اولاف شولز کو دکھایا گیا ہے جس میں دوسرے سیاستدانوں کے ساتھ ان کی تصویر کرونا کے حوالے سے لگائی گئی ہے (مائیکلا سٹیش / اے ایف پی)

سازشی نظریات کا رجحان صدیوں سے دنیا کے مختلف حصوں میں موجود ہے تاہم عسکریت پسندی کے زوال کے ساتھ، سازشی نظریات کو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک نئی سہولت میسر آئی، جس کے سبب عسکریت پسندی اور سیاسی تشدد کی نئی شکلیں پیدا ہوئی ہیں۔

کرونا کے وبائی مرض کے دوران سازشی نظریات نے ہر قسم کی انتہا پسندی کو متاثر کیا ہے۔ نظریاتی میدان میں پرتشدد انتہا پسند گروہوں نے اپنے پروپیگنڈا بیانیے میں سازشی نظریات کا استعمال بھرتی کرنے اور نظریات کی توثیق کے لیے کیا۔ وہ لوگ جو سازشی نظریات کا شکار ہیں، اکثر مرکزی دھارے کے معاشرے اور اس کی اقدار سے بیگانہ محسوس کرتے ہیں اور یہ دوری ممکنہ طور پر بنیاد پرستی کی طرف پہلا قدم قرار دیا جا سکتا ہے۔

جدید سماجی، سیاسی اور تکنیکی تبدیلیوں کے ساتھ، یہ ضروری ہے کہ سازشی اور پرتشدد نظریات کے ابھرنے والے ممکنہ نتائج کا تجزیہ کیا جائے۔ انتہا پسندانہ پروپیگنڈا جب غلط معلومات اور سازشی نظریات کے ساتھ جڑ جاتا ہے، تو بڑے پیمانے پر اپیل کرتا ہے، خاص طور پر اگر یہ سماجی، سیاسی اور معاشی خدشات سے منسلک ہو۔

بحران، سازشی نظریات اور پرتشدد انتہا پسندی

سازشی نظریات تیزی سے پھیلتے ہیں اور بحرانی واقعات، جیسے وبائی امراض، قدرتی آفات، جنگوں اور تنازعات کے دوران وسیع پیمانے پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ سازشی نظریات کو ہر دور میں سماجی و سیاسی سیاق و سباق کے مطابق ڈھال کر دوبارہ پیش کیا جاتا رہا ہے۔ ماضی میں اس عمل میں برسوں لگتے تھے، کیونکہ سازشی نظریات نظام کے حاشیے تک محدود تھے۔ تاہم، سوشل میڈیا نے اس رجحان کو تبدیل کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ہی سازشی بیانیے کی مقامی تشکیل نے انہیں مزید مضبوط کرنے کی اجازت دی ہے۔

سازشی نظریات اور پرتشدد نظریات کے درمیان مماثلتیں

پرتشدد نظریات کے ساتھ سازشی نظریات تعلیمی اور سماجی و اقتصادی سطحوں پر منسلک ہیں۔ سازشی نظریات اور پرتشدد انتہا پسندوں میں پانچ مشترکہ خصوصیات ہیں: دونوں کو حکومتی اداروں، سیاسی انفراسٹرکچر اور سرکاری/مرکزی دھارے کے بیانیے پر گہرا عدم اعتماد ہے۔ دونوں انتہائی ساختی سوچ کے انداز سے وابستہ ہیں۔

سازشی نظریات ایک پیچیدہ دنیا کی حد سے زیادہ سادہ وضاحتیں پیش کرتے ہوئے دنیا کے بارے میں ایک واضح اور منظم فہم پیدا کرتے ہیں، جو ایک ’مونو لاجیکل عقیدہ نظام‘ تشکیل دیتا ہے اور اس کی وجہ سے ایک مضبوط جذباتی اپیل پیدا ہوتی ہے۔ اسی طرح، پرتشدد انتہا پسند بھی ’ہم بمقابلہ ان‘ کے عالمی نقطہ نظر پر یقین رکھتے ہیں، جو بداعتمادی اور قطبی تقسیم پیدا کرتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انتہائی نظریات اور سازشی نظریات میں عقائد رکھنے والے افراد اسی طرح کی بنیادی نفسیات میں جڑے ہو سکتے ہیں۔ سازشی نظریات طاقتور گروہوں کے بارے میں خطرے کے ادراک، تعصبات اور منفی رویوں سے منسلک ہوتے ہیں، جو پرتشدد سیاسی بنیادوں پر کارروائی کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں، سازشی نظریات اور پرتشدد انتہا پسندانہ بیانیے مختلف سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے سازشی نظریہ سازوں اور پرتشدد انتہا پسندوں کو وسیع تر سامعین تک تیزی سے پہنچنے میں مدد دی ہے۔ سازشی نظریہ سازوں اور پرتشدد انتہا پسندوں کو یکساں طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے ورچوئل نیٹ ورکس اور ہم خیال افراد کی کمیونٹیز بنانے کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ یہ ورچوئل نیٹ ورکس آن لائن کمیونٹیز بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جہاں سازشی نظریات اور پرتشدد نظریات پروان چڑھتے ہیں۔

سازشی نظریات اور پرتشدد نظریات کے درمیان فرق

پرتشدد نظریات کی طرح سازشی نظریات بھی شناخت کے سوال، اہمیت کی تلاش، تعلق کی ضرورت اور زندگی میں معنی تلاش کرنے سے جڑے ہوئے ہیں۔ تاہم، پرتشدد نظریات کے برعکس، سازشی نظریات ہمیشہ پرتشدد کارروائیوں کا باعث نہیں بنتے۔ کئی انتہا پسند گروہ ہیں جو سازشی نظریات پر یقین نہیں رکھتے، جبکہ بہت سے غیر متشدد انتہا پسند اور اعتدال پسند بھی ہیں جو سازشی نظریات کو مانتے ہیں۔

سازشی نظریات اور پرتشدد نظریات کا ملاپ

پرتشدد نظریات کے تناظر میں، سازشی نظریات ایک ’ضرب کار‘ کے طور پر ایک اہم سماجی اور فعال کردار ادا کرتے ہیں۔ پرتشدد انتہا پسند اپنے نظریات کو آگے بڑھانے اور ان کے استعمال کو جائز ثابت کرنے کے لیے سازشی نظریات کو ایک بیانیاتی آلے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

اگرچہ سازشی نظریات اور پرتشدد نظریات کے درمیان براہ راست مماثلت قائم کرنا مشکل ہے، لیکن اس کے افعال، ضرب اور سہولت کار کے طور پر سازشی نظریات کا کردار ناقابل تردید ہے۔ اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ سازشی نظریات اور پرتشدد نظریات کے درمیان روابط کی گہرائی اور باریکی کو سمجھا جا سکے۔

اس کے ساتھ ہی، آزادی اظہار پر سمجھوتہ کیے بغیر، سوشل میڈیا کو ایسے رجحانات سے آزاد کرنے کے لیے سول سوسائٹی کی تنظیموں کی ثالثی میں حکومتوں اور ٹیک کمپنیوں کے درمیان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی ضرورت ہے۔ اگرچہ سازشی نظریات کو پیچھے دھکیلنے میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے، لیکن سازشی نظریات کو بے اثر کرنے میں ریاستوں کی نااہلی اور نقصان دہ سمجھے جانے والے مواد کو ہٹانے میں بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی ہچکچاہٹ، سول سوسائٹی کو ایک اہم پل کے کردار میں جگہ دیتی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی نقطۂ نظر