پی ٹی آئی نے آج ڈی چوک پر احتجاج کی کال واپس لے لی

پاکستان تحریک کے رہنما زلفی بخاری نے ایک صوتی پیغام میں کہا کہ وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے سے متعلق پارٹی کا مطالبہ منظور کر لیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی کے حامی اور کارکن چار اکتوبر 2024 کو اسلام آباد میں احتجاج کے دوران نعرے لگا رہے ہیں (فاروق نعیم / اے ایف پی)

وفاقی حکومت کی جانب سے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے طبی معائنے کی یقین دہانی کے بعد پی ٹی آئی نے آج یعنی منگل (15 ستمبر) کے لیے اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔  

پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری نے ایک صوتی پیغام میں کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کا مطالبہ قبول کر لیا ہے اور اس سلسلے میں آج ڈاکٹر کو سابق وزیر اعظم سے ملاقات کی اجازت دی جائے گی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سیاسی حلیفوں نے بھی احتجاج مؤخر کرنے کا مشورہ دیا۔    

ان کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے تناظر میں وسیع تر ملکی مفاد میں کیا گیا ہے

پاکستان تحریک انصاف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر آج (15 اکتوبر) کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

تحریک انصاف نے شرط لگا رکھی تھی کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے تو 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج ملتوی کیا جا سکتا ہے۔  

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پنجاب حکومت نے تقریباً دو ہفتے قبل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی تھی، جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے بھی کسی کو ملنے کی اجازت نہیں مل رہی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کا مطالبہ تھا کہ وکلا اور ڈاکٹروں کو عمران خان سے ملنے دیا جائے۔ تاہم حکومت کی طرف سے انکار کے بعد پارٹی نے 15 ستمبر کو ڈی چوک میں احتجاج کی کال دی تھی۔

زلفی بخاری نے ایک صوتی پیغام میں کہا کہ وفاقی حکومت نے آج کا احتجاج مؤخر کرنے کے لیے تحریک انصاف کی شرط مان لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی حامی بھر لی ہے اور ڈاکٹرز آج صبح اڈیالہ جیل میں عمران خان کا معائنہ کریں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست