پاکستان، انگلینڈ کی نظریں راولپنڈی ٹیسٹ کی فیصلہ کن پچ پر

پاکستان پنڈی کی وکٹ کو سپن بولنگ کے لیے ساز گار بنانے کے لیے ونڈ بریکس، صنعتی سائز کے پنکھے اور ہیٹرز استعمال کر رہا ہے تاکہ 2021 میں جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد اپنی پہلی ہوم سیریز میں کامیابی حاصل کر سکے۔

انگلینڈ اور پاکستان کے کرکٹرز پریکٹس سیشن کے دوران 22 اکتوبر 2024 کو بچ کا معائنہ بھی کر رہے ہیں  (اے ایف پی)

راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے فیصلہ کن میچ کے لیے منگل کو دونوں ٹیموں نے پچ کا جائزہ لیا کیوں کہ میزبان ٹیم کو گذشتہ ہفتے ملتان میں ملنے والی کامیابی کے بعد راولپنڈی کی کرکٹ وکٹ کو بھی سپن بولنگ کے لیے ساز گار بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

ملتان میں دوسرے میچ کے لیے پرانی پچ کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان نے جمعے کو 152 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے سپنر نعمان علی اور ساجد خان نے انگلینڈ کی تمام 20 وکٹیں حاصل کی تھیں اور ایسا انٹرنیشنل کرکٹ میں دہائیوں بعد ہوا جب دو سپن بولرز نے تمام 20 وکٹیں لی ہوں۔

تیسرا اور آخری میچ جمعرات کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

ملتان میں اپنی کامیابی سے متاثر ہو کر پاکستان پنڈی کی وکٹ کو سپن بولنگ کے لیے ساز گار بنانے کے لیے ونڈ بریکس، صنعتی سائز کے پنکھے اور ہیٹرز استعمال کر رہا ہے تاکہ 2021 میں جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد اپنی پہلی ہوم سیریز میں کامیابی حاصل کر سکے۔

انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کلم اور کپتان بین سٹوکس نے منگل کو ٹیم کی پریکٹس سے قبل پچ کا طویل معائنہ کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انگلینڈ کے بلے باز ہیری بروک نے پنڈی میں صحافیوں کو بتایا کہ ’ہر کوئی وکٹ کو دیکھ رہا ہے اور ہر ایک کی اس بارے میں مختلف رائے ہے۔‘

بروک نے مزید کہا: ’امید ہے کہ یہ کسی بھی دوسری پاکستانی پچ کی طرح ہے اور پہلے کچھ دن اس پر بیٹنگ کرنا اچھا رہے گا اور پھر امید ہے کہ کھیل کے اختتام پر ہم اس پر کچھ ٹرن آؤٹ دیکھیں گے۔‘

سپن بولنگ کے لیے ساز گار حالات کو دیکھتے ہوئے انگلش ٹیم نے لیگ بریک بولر ریحان احمد کو تیسرے سپنر کے طور پر جیک لیچ اور شعیب بشیر کے ساتھ ٹیم شامل کیا ہے جب کہ فاسٹ بولر گس اٹکنسن بھی میتھیو پوٹس اور برائیڈن کارس کی تیز رفتار جوڑی میں شامل ہیں۔

امکان ہے کہ پاکستان صرف ایک سیمر اور تین سپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

پاکستانی بلے باز سعود شکیل نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اسی قسم کی پچ تیار کی جائے جو ہمارے حق میں ہو جیسا کہ ہم میچ جیتنا چاہتے ہیں۔

ملتان میں یہ جیت پاکستان کی 11 ہوم ٹیسٹس میں پہلی کامیابی تھی جہاں انگلینڈ نے ملتان کی اسی پچ پر پہلے میچ میں ایک اننگز اور 47 رنز سے جیت حاصل کی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ