اے آئی چیمپیئنز ٹرافی گانا: ’مصنوعی ذہانت سے کھلاڑی بنانا مشکل ترین کام تھا‘

اس پروجیکٹ کے ویژول ڈائریکٹر طحہٰ خان نے بتایا کہ ’کھلاڑیوں کو حقیقت سے قریب دکھانا ایک چیلنج ہوتا ہے، اور اسی لیے اس میں وقت لگا۔‘

پاکستان میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لیے مصنوعی ذہانت سے ایک تشہیری ویڈیو گانا کراچی میں تیار کیا گیا ہے۔

ٹین سپورٹس کے لیے یہ تشہیری ویڈیو بنانے والی ٹیم کے سربراہ عمران حسین بگ آئیڈیا انٹرٹینمنٹ کے سی ای او ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو کو انہوں نے بتایا کہ ’اب تک جتنے بھی اشتہارات یا ویڈیو دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنائے گئے ہیں، وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ہی چلے ہیں جبکہ یہ ٹی وی کے لیے بنایا گیا ہے، جس وجہ سے یہ منفرد ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس پروجیکٹ کی پروڈیوسر زمر عامر نے اس گانے کا مرکزی خیال لکھا اور اسے تاریخی تناظر میں پیش کیا۔

انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’کرکٹرز کو بنانا سب سے زیادہ مشکل تھا، جتنے کھلاڑی اس ویڈیو میں نظر آرہے ہیں وہ سب مصنوعی ذہانت کی پیداوار ہیں، ان کو بنایا اور پھر اسی کی اینی میشن بنانا مشکل کام تھا۔‘

اس پروجیکٹ کے ویژول ڈائریکٹر طحہٰ خان نے بتایا کہ ’کھلاڑیوں کو حقیقت سے قریب دکھانا ایک چیلنج ہوتا ہے، اور اسی لیے اس میں وقت لگا، اور مصنوعی ذہانت کے سوفٹ وئیر کمفی پر کام کیا اور اس کے لیے ٹولز بنائے جو ضروری تھے اور اس وقت دنیا میں کم ہی سٹوڈیو اس پر کام کررہے ہیں۔

اس پروجیکٹ کے کری ایٹیو ہیڈ احسن شمیم نے بتایا کہ اے آئی پر جو تصویر یا ویڈیو بنتی ہے وہ مکمل طور پر ویسی نہیں ہوتی جیسی درکار ہوتی ہے، اس لیے اسے بہتر کرنے کے لیے تیسرے یا چوتھے سوفٹ وئیر کا استعمال کرنا پڑتا ہے اور یہی ان کا کام تھا۔

اس گانے کی آرٹ ڈائریکٹر علیزے خان کا کہنا تھا کہ ’سپانسرز بدلنے کی وجہ سے اس پر بار بار کام کرنا پڑا جو مشکل تھا، لیکن اس کے علاوہ کوئی خاص مشکل پیش نہیں آئی۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ