انڈین قبضے کے بعد ایسا لمحہ نہیں جب کشمیریوں نے قربانی نہ دی: مشعال ملک

مشعال ملک نے یہ بات ’یوم سیاہ کشمیر‘  کے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’کشمیر کا دوسرا مطلب صرف اور صرف قربانی ہے۔‘

سری نگر میں 25 اکتوبر 2024 کو انڈیا فوجی اہلکار ایک شاہراہ پر کھڑے ہیں (اے ایف پی)

حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اتوار کو کہا ہے کہ ’انڈین قبضے کے بعد ایک لمحہ، ایک سیکنڈ ایسا نہیں گزرا جب کشمیریوں نے قربانی نہ دی ہو۔‘

مشعال ملک نے یہ بات ’یوم سیاہ کشمیر‘  کے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’کشمیر کا دوسرا مطلب صرف اور صرف قربانی ہے۔‘

پاکستان میں ہر سال 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتا ہے، کیونکہ اس دن 1947 میں انڈین افواج کشمیر میں داخل ہوئی تھیں۔

اس موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں مشعال ملک نے کہا کہ ’کشمیر اور فلسطین اقوام متحدہ کے سب سے پرانے حل طلب مسئلے ہیں۔ کشمیری اور فلسطینی آج بھی اپنی جنگ نہتے لڑ رہے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’دنیا سے کہتی ہوں ظلم بڑھتا جا رہا ہے، یہ نہ ہو ایک دن سارے انٹرنیشنل قوانین کو دنیا ماننے سے انکار کر دیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اس دن کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’انڈیا حالیہ برسوں میں کشمیر کی متنازع حیثیت کو ختم کرنے کے لیے جارحانہ اقدامات کر رہا ہے۔‘

وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ’انڈین افواج نے سری نگر پر غیر قانونی طور پر حملہ کیا، یہ ظلم و جبر، نظر بندیوں کی طویل تاریخ کا آغاز ہے۔‘

’اس کے بعد سے انڈیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا