میگا ملینز لاٹری کی انعامی رقم دسمبر میں 74 کروڑ ڈالر

امریکہ کی میگا ملینز لاٹری نے دسمبر کی اپنی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے، جس میں 74 کروڑ ڈالر کا انعام جیتنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

8 اگست، 2023 کو نیویارک کے سٹور میں رکھے گئے میگا ملینز جیک پاٹ کے لاٹری ٹکٹس (اینجیلا ویس/ اے ایف پی)

امریکہ کی میگا ملینز لاٹری نے دسمبر کی اپنی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے، جس میں 74 کروڑ ڈالر کا انعام جیتنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

یہ انعام لاٹری کی تاریخ کی آٹھویں سب سے بڑی رقم ہے، یہ رقم اس وقت بڑھ گئی جب گذشتہ جمعے کو کسی بھی ٹکٹ کے چھ کے چھ نمبر قرعہ اندازی میں نہیں نکل سکے۔

اس سے قبل دسمبر میں سب سے بڑی انعامی رقم 2013 میں 64 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھی، جو کیلی فورنیا اور جارجیا میں کئی افراد نے جیتا تھا۔

لاٹری منتظمین نے بتایا کہ یقیناً، موجودہ انعامی رقم جیتنے کے امکانات انتہائی معمولی ہیں،: 30 کروڑ 25 لاکھ 75 ہزار 350 میں سے ایک۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ ’میگا ملینز واحد لاٹری گیم ہے جس نے ایک ارب ڈالر سے زائد کے چھ انعامات دیے ہیں۔ سب مختلف ریاستوں میں لوگوں نے جیتے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پہلا 2018 میں جنوبی کیرولائنا، اس کے بعد 2021 میں مشی گن، 2022 میں الینوائے، 2023 کے اوائل میں مین، اگست میں فلوریڈا اور مارچ میں نیو جرسی سے لوگوں نے انعام جیتا۔

مجموعی طور پر یہ ریکارڈ گذشتہ اگست میں اس وقت بنا تھا جب فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے مجموعی طور پر 1.6 ارب ڈالر کی انعامی رقم جیتی تھی۔

لیکن یہ رقم امریکی لاٹری میں جیتی گئی اب کی سب سے بڑی رقم نہیں تھی۔ فروری 2023 میں کیلی فورنیا کے ایڈون کاسترو نے 2 ارب ڈالر کا یہ انعام جیتا تھا۔

کاسٹرو، جس نے اپنا ٹکٹ لاس اینجلس کے پہاڑوں میں واقع الٹادینا کے ایک گیس سٹیشن سے خریدا تھا، نے 29 کروڑ 92 لاکھ میں سے ایک کے امکان کو شکست دے کر انعام جیتا اور لاٹری کھیل کر کیلی فورنیا کے عوامی سکول سسٹم کے لیے ریکارڈ ساز 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی رقم اکٹھا کرنے میں مدد کی۔

کاسٹرو نے اپنے اعزاز میں منعقدہ پریس کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر لی اور پرائیویٹ رہنے کی درخواست کی۔

انہوں نے صرف ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ انہیں کیلی فورنیا کے سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا اور وہ یہ دیکھ کر خوش ہیں کہ ان سکولوں کو مزید فنڈنگ مل رہی ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی میگزین