گوادر: بندرگاہ کو ایئرپورٹ سے ملانے والی ایکسپریس وے کی تعمیر پر پاکستان چین کا اتفاق

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور چینی حکام کے درمیان ملاقاتوں کے بعد اے پی پی نے جمعرات کو بتایا کہ ’پاکستان اور چین نے گوادر پورٹ کو نئے گوادر ہوائی اڈے سے ملانے والی ایکسپریس وے کی تعمیر پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان آرمی کا ایک جوان 4 اکتوبر، 2017 کو لی گئی اس تصویر میں گوادر بندرگارہ پر سکیورٹی پر مامور ہے (اے ایف پی)

پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے جمعے کو بتایا کہ اسلام آباد اور بیجنگ نے ایک ایکسپریس وے کی تعمیر پر اتفاق کیا ہے جو گہرے سمندر کی بندرگاہ گوادر کو نئے ہوائی اڈے سے جوڑے گی۔

اس ماہ کے شروع میں ایک بیان میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اپنے عزم کو دہرایا کہ دسمبر کے آخر تک نیا گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کھول دیا جائے گا، حالانکہ صوبہ بلوچستان میں چینی فنڈز سے بننے والے ایئرپورٹ کے آپریشنز کو اگست میں علیحدگی پسند شدت پسندوں کے مہلک حملوں کے بعد سکیورٹی جائزے کے لیے مؤخر کر دیا گیا تھا۔

پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اس ہوائی اڈے پر اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازیں آئیں گی اور یہ ملک کے سب سے بڑے ہوائی اڈوں میں سے ایک ہو گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

چین کے دورے پر گئے پاکستانی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور چینی حکام کے درمیان ملاقاتوں کے بعد اے پی پی نے جمعرات کو بتایا کہ ’پاکستان اور چین نے گوادر پورٹ کو نئے گوادر ہوائی اڈے سے ملانے والی ایکسپریس وے کی تعمیر پر اتفاق کیا ہے۔

’اس کے علاوہ میرپور مظفرآباد اور کراچی حیدرآباد روٹس سمیت نئی موٹر ویز کی فزیبلٹی سٹڈیز جلد از جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔‘

چین نے پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت پاکستان میں بنیادی ڈھانچے، توانائی اور دیگر منصوبوں میں 65 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا