اسرائیل کی فوج نے ہفتہ کو کہا کہ وہ یمن سے داغے گئے ایک ’میزائل‘ کو روکنے میں ناکامی ہو گئی، جو تل ابیب کے قریب آ کر گرا۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی پولیس نے کہا، ’تھوڑی دیر پہلے تل ابیب کے ضلع میں ایک بستی میں ہتھیار گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔‘
روئٹرز نے ایمبولینس سروس کا ایک بیان رپورٹ کیا ہے جس کے مطابق پیرا میڈیکس 14 افراد کے معمولی زخموں کا علاج فراہم کر رہے ہیں، جن میں سے کچھ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کئی دیگر افراد کو موقعے پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی، جن میں صدمے کے شکار افراد بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر کہا: ’مرکزی اسرائیل میں تھوڑی دیر پہلے بجنے والے سائرن کے بعد، یمن سے داغے گئے ایک میزائل کی نشاندہی کی گئی، اور اسے روکنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔‘
یمن کے حوثی گروہ نے غزہ میں اسرائیلی جاحیت کے آغاز کے بعد سے اسرائیل پر بارہا میزائل حملے کیے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کو روک لیا گیا۔
جوابی کارروائی میں اسرائیل نے یمن میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا، جن میں بندرگاہیں اور توانائی کی سہولیات شامل ہیں جو حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں واقع ہیں۔