بلوچستان کے ضلع خضدار میں حکام نے بتایا کہ بدھ کو نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے کچھ سرکاری اور نجی املاک کو نذر آتش کر دیا، تاہم ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم بازئی نے فون پر میڈیا کو بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد 80 کے قریب تھی، جو جدید اسلحے سے لیس ہو کر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر آئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ نذر آتش ہونے والی املاک میں ایک نجی بینک، نادرا آفس اور لیویز تھانہ شامل ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
نعیم بازئی کے مطابق حملے کے فوراً بعد فرنٹئیر کور، پولیس لیویز فورس اور انسداد دہشت گردی فورس نے زہری شہر اور اس پاس علاقوں کو کلیئر کیا ہے۔
اس سے قبل سات دسمبر کی رات نامعلوم افراد نے قلات میں تاریخی مجسموں اور سرکاری املاک کو جلا کر نقصان پہنچایا تھا۔
قلات سٹی پولیس سٹیشن کے ہیڈ آفیسر (ایس ایچ او) حبیب الرحمٰن کے مطابق ان مجسموں اور یادگاروں کو پہلے بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی اور جزوی طور پر مجسمے متاثر تھے۔