ہیونڈے سوناٹا کا ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ کا نیا ورژن متعارف

گاڑیاں بنانے والی جنوبی کوریائی کمپنی ہیونڈے نے پاکستان میں سیڈان کاروں کے اپنے مشہور برانڈ سوناٹا کا نیا ورژن سونا ٹا این لائن 2.5 ٹربو متعارف کرا دیا ہے۔

گاڑیاں بنانے والی جنوبی کوریائی کمپنی ہیونڈے نے پاکستان میں سیڈان کاروں کے اپنے مشہور برانڈ سوناٹا کا نیا ورژن سوناٹا این لائن 2.5 ٹربو متعارف کرا دیا ہے۔

لاہور ایکسپو سینٹر میں اتوار کو ہیونڈے نشاط پاکستان کے زیر اہتمام ایک تقریب میں گاڑی کی رونمائی کروائی گئی۔  

آٹھ مختلف رنگوں میں دستیاب سوناٹا این لائن 2.5 ٹربو پاکستان میں اسمبل ہونے والی سپورٹس کار ہے۔

گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 58 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ بکنگ 25 لاکھ روپے سے ممکن ہے۔ 

ہیونڈے نشاط انتظامیہ کے مطابق ابھی بک کی گئی گاڑی فروری میں ڈیلیور کر دی جائے گی۔ 

اپنے فیچرز کے لحاظ سے یہ کار بی ایم ڈبلیو اور مرسیڈیز کے سپورٹس ورژنز کے مقابلے میں تیار کی گئی ہے۔

پاک وہیلز کے مالک سنیل سرفراز منج کے مطابق اس وقت گاڑیوں کی مارکیٹ ڈاؤن ہے لیکن ایک نئی گاڑی کا آنا ایک تازہ ہوا کے جھونکے جیسا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی گاڑی میں ڈرائیور کی معاونت کے نظام آڈاس کے بہت سے فیچرز موجود ہیں، جیسے ریڈار وغیرہ۔

سنیل منج کا کہنا تھا کہ 25 سو سی سی ٹربو اس گاڑی کے انجن کی طاقت 290 ہارس پاور اور ٹارک 422 ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہیونڈے نشاط پاکستان کی تیار کردہ یہ گاڑی اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

سی ای او ہیونڈے نشاط پاکستان سہیل نواز نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ سوناٹا این لائن پرانی سوناٹا کا اپ گریڈڈ ورژن ہے، جو 2020 میں لانچ ہوئی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہیونڈے کی نئی گاڑی سی کے ڈی ماڈل ہے، یعنی اس کا انجن اور دوسرے حصے تیار حالت میں درآمد کر کے انہیں پاکستان میں اسمبل کیا گیا ہے۔

ہیونڈے نشاط کے ایک اہلکار عبدالحنان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’سوناٹا این لائن 8 ویں جنریشن فیس لفٹ ہے، جو ہیونڈے کا سپورٹس ورژن ہے، جس میں چار سپورٹس موڈ بشمول نارمل، سپورٹس، سمارٹ اور ایکو موڈ ملتے ہیں، جب کہ اس میں لانچ کنٹرول موڈ بھی موجود ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول پر چلنے والی اس گاڑی کی ایک خصوصیت ساڑھے سیکنڈ سے کم وقت میں رفتار کا صفر سے 100 کلومیٹر فی سیکنڈ تک پہنچنا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی