دنیا کی سب سے بڑی ٹی 20 لیگ کا آغاز 22 مارچ سے

آئی پی ایل کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا جب کہ 13 مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 74 میچ ہوں گے۔

بولی وڈ اداکار اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے شریک مالک شاہ رخ خان 26 مئی، 2024 کو چنئی میں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل فائنل جیتنے کے بعد اپنی فیملی اور ٹیم کے ہمراہ ٹرافی کے ساتھ پوز دے رہے ہیں(اے ایف پی)

انڈیا کے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اتوار کو اعلان کیا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا آغاز 22 مارچ سے ہو گا۔ 

دفاعی چیمپیئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز  ہوم گراؤنڈ پر رائل چیلنجرز بنگلور کی میزبانی کریں گے۔
 
کولکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈنز میں افتتاحی میچ اور 25 مئی کو فائنل کھیلا جائے گا جب کہ 18ویں سیزن میں 13 مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 74 میچ ہوں گے۔
 
10 ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ آئی پی ایل میں دنیا کے بہترین کرکٹرز، بشمول انڈین سٹار وراٹ کوہلی، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، اور انگلینڈ کے جوز بٹلر انڈیا کی جھلسا دینے والی گرمی میں اپنی اپنی ٹیموں کا حصہ بنیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

قبل ازیں اس سیزن کے آئی پی ایل نیلامی میں کئی ریکارڈ ٹوٹے۔انڈین وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔ 

لکھنؤ سپر جائنٹس نے انہیں ریکارڈ 32 لاکھ ڈالر میں خریدا اور بعد میں ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔
 
آئی پی ایل کے گذشتہ سیزن میں کولکتہ کو چیمپیئن بنانے والے کپتان شریاس ایئر کو پنجاب کنگز نے 31 لاکھ 70 ہزار ڈالر میں خریدا جو نیلامی میں دوسرا سب سے مہنگا سودا رہا۔
 
2008 میں آغاز کے بعد سے آئی پی ایل نے اربوں ڈالر کا ریونیو پیدا کیا جس کی بدولت انڈیا کا کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کھیل میں دنیا کے امیر ترین انتظامی اداروں میں شامل ہو گیا۔
 
آئی پی ایل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو بے حد مقبول بنایا جس کے بعد دنیا بھر میں اسی طرز کی دیگر لیگز بھی شروع کی گئیں۔
whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ