امریکی خواتین سٹارز ایک سوشل میڈیا پوسٹ سے کتنا کماتی ہیں؟

پاکستان میں بھی کئی سوشل میڈیا سیبلرٹیز کے کروڑوں میں فالورز ہیں لیکن انہوں نے کبھی اپنی آمدن ظاہر نہیں کی۔

بیالیس سالہ ریئلٹی سٹار گذشتہ دنوں اپنے گھر کی سجاوٹ کی تصاویر شیئر کرنے کے لیے انسٹاگرام پر آتی ہیں (اے پی)

یہ تو سب کو معلوم ہے کہ فن، موسیقی اور فیشن کی دنیا کی مشہور اور بااثر شخصیات کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں فالوورز رکھنے والے اپنے مواد کے ذریعے لاکھوں ڈالر کما سکتے ہیں۔ لیکن یہ آمدن کس کی کتنی ہو سکتی ہے؟

پاکستان میں بھی کئی سوشل میڈیا سیبلرٹیز کے کروڑوں فالورز ہیں لیکن انہوں نے کبھی اپنی آمدن ظاہر نہیں کی۔

ماہرین کے مطابق البتہ پاکستان سے مواد شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انہیں مغرب کے مقابلے میں کم پیسے دیتے ہیں۔

امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی لگنے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے پر اسے دوبارہ بحال کرنے کے بعد، وہاں سب سے زیادہ کمانے والوں کی فہرست پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

کارڈی بی

ہپ ہاپ امریکی میوزک سپر سٹار کو ٹک ٹاک پر ایک پرفارمنس کے ایک ملین ڈالر ادا کیے گئے تھے، لیکن پابندی عائد ہونے کے بعد انہوں نے ایک مداح کی تنقید کہ پیسہ کمانے کے اس آسان طریقے کے بغیر انہیں پریشانی ہوگی، جواب کچھ یوں دیا۔

انہوں نے ٹک ٹاک پر لکھا: ’ڈارلنگ! میرے پاس اپنے وٹامنز بنانے کے بدلے سات ملین ڈالر کی آفرز ہیں، میں کل آپ کا برگر کا کاروبار بند کر سکتی ہوں۔ نو ڈالر کا ٹوئٹر چیک حاصل کرنے میں میری مدد پر میرا شکریہ ادا کرو!

دوجا کیٹ

’باربی گرل‘ ہٹ بنانے والی امریکی ڈوجا کوٹ کے اپنے ریپ موسیقی کیریئر کی بدولت 15 کروڑ ڈالر کے مجموعی اثاثے پہلے ہی ہیں، لیکن ٹک ٹاک پر دو کروڑ سے زیادہ فالورز کے ساتھ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ فی لائیو سٹریم ایک لاکھ سے تین لاکھ ڈالرز کے درمیان کما سکتی ہیں۔ ان کا 2018 میں پہلا گانا سپر ہٹ ہوا تھا۔

کم کارڈیشین

ریئلٹی ٹی وی کی ملکہ کے ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز اور انسٹاگرام پر 35 کروڑ سے زیادہ مداح ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں ایک پوسٹ پر ڈھائی لاکھ ڈالرز کمائے۔ تاہم ان دنوں اس اعداد و شمار کا تخمینہ 17 سے 21 لاکھ ڈالرز کے درمیان ہے۔

جیفری سٹار

سابق یوٹیوب سٹار اور ڈریگ کوئین آرٹسٹ کا دعویٰ ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے صرف ایک صبح 50 ہزار ڈالرز تک کما سکتی ہیں۔

وہ بتاتی ہیں کہ ’میں ہفتے میں تقریباً چار بار لائیو کرتی ہوں۔ میں جو کرتی ہوں لائیو شو میں کرتی ہو۔ میں صبح میں ناشتہ بنانے کے ساتھ 50 ہزار ڈالر کماتی ہوں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آئس سپائس

اس امریکی ریپ سٹار نے 2021 میں ٹک ٹاک پر شہرت حاصل کی اور اسے اپنے میوزک کو ریلیز کرنے کے لیے لانچ پیڈ کے طور پر استعمال کیا۔

ان کے فی الحال ایک کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں اور کہا جاتا ہے کہ انہوں نے صرف اپنے گانے ’فیلن یو‘ کے ہٹ ہونے سے 20 لاکھ ڈالر کمائے۔

کائلی جینر

اس میک اپ کی ملکہ کے ٹک ٹاک پر تقریباً چھ کروڑ فالوورز ہیں اور مبینہ طور پر $87 ہزار ڈالر تک کماتی ہیں۔

ان کے انسٹاگرام پر انہیں فی پوسٹ 20 لاکھ 386 ہزار ڈالر ملتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اس سوشل نیٹ ورک پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے افراد میں شامل ہو گئی ہیں۔

مائلی سائرس

رپورٹس کے مطابق میوزک سٹار اور گریمی ایوارڈ جیتنے والی ہر ماہ ٹک ٹاک پر گانے کی رائلٹی سے $19,000 اور $29,800 کے درمیان کماتی ہیں اور فی سپانسرڈ انسٹاگرام اشتہار کے ایک ڈیڑھ ملین ڈالر کے درمیان وصول کرتی ہیں۔

بیتھنی فرینکل

امریکی ٹی وی آرٹسٹ اور ’ریل ہاؤس وائوز‘ ڈرامے کی سٹار نے کبھی بھی انکشاف نہیں کیا کہ وہ اپنے ٹک ٹاک یا انسٹاگرام پلیٹ فارم سے کتنا کماتی ہیں۔

لیکن یہ ضرور بتایا کہ وہ ہر سال سات اعداد پر مشتمل رقم کماتی تھی۔

اپنی کامیابی پر ان کا کہنا تھا: ’آپ جتنے زیادہ مستند ہیں آپ اتنے ہی کم مایوس ہیں - اگر آپ وہ کام کر رہے ہیں جس کے بارے میں آپ پرجوش ہیں اور ایمان دار ہیں، تو چیزیں خود ہی چلی آئیں گی۔‘

سیلینا گومز

’اونلی مرڈرز ان دس بلڈنگ‘ کی سٹار نے ایک پاپ گلوکارہ اور اداکارہ کے طور پر اپنے کیریئر کے ذریعے لاکھوں کمائے، لیکن وہ انسٹا گرام پر سب سے زیادہ مقبول خاتون ہیں، جو فی پوسٹ ڈھائی لاکھ ڈالرز کماتی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سٹائل