پاکستانی شیف کے چکن تندوری نے ریمزی کو بھی تعریف پر مجبور کر دیا

مریم اشتیاق نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں’نیکسٹ لیول شیف‘ کے جج اور معروف سلیبریٹی شیف گورڈن ریمزی سے ان کے بنائے ہوئے تندوری چکن پر ایک دلچسپ مکالمہ ہوا۔

مریم اشتیاق پاکستانی نژاد امریکی شیف ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے  ساڑھے تین لاکھ سے زائد فالورز ہیں (مریم اشتیاق انسٹاگرام)

مشہور برطانوی شیف گورڈن ریمزی ایک امریکی ریئلٹی شو میں پاکستانی نژاد شیف مریم اشتیاق کے تندوری چکن پر پاکستانی کھانوں کی تعریف میں بول اٹھے۔

’نیکسٹ لیول شیف سیزن 4‘ کے ججز پینل میں عالمی ایوارڈ یافتہ شیف شامل ہیں اور اس بار مشہور برطانوی شیف گورڈن ریمزی بھی شامل ہیں جو ایک انتہائی درجے کے نقاد ہیں اور ان سے کھانے کی تعریف کروانا ناممکن ہی تصور کیا جاتا ہے۔

مریم اشتیاق نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں’نیکسٹ لیول شیف‘ کے جج اور معروف سلیبریٹی شیف گورڈن ریمزی سے ان کے بنائے ہوئے تندوری چکن پر ایک دلچسپ مکالمہ ہوا۔

ریمزی کے پوچھنے پر مریم نے بتایا کہ وہ تندوری چکن اور اس کے ساتھ دہی کا رائتہ بنا رہی ہیں جس کو چکھتے ساتھ ہی انہیں برطانوی شیف سے داد ملی۔

 
 
 

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Maryam Ishtiaq (@maryamishtiaq)

جس کے بعد مریم نے انہیں بتایا کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہیں اور ان کی ڈش میں ان کے ملک کا ذائقہ ہے۔

جس پر ریمزی نے تعریفی انداز میں کہا کہ ’چند بہترین کھانوں میں سے ایک پاکستانی کھانے ہیں۔‘

جب مریم نے کہا ان کھانوں میں مرچیں تیز ہوتی ہیں تو برطانوی شیف نے برملا کہا کہ ’بالکل، لیکن خوشبو سے بھرپور ہوتے ہیں، زبردست۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جب ججز کو ڈش پیش کرنے کا وقت آیا تو دوسری چیف نے بھی مریم کے بنائے ہوئے تندوری چکن کی بے حد تعریف کی۔

اس پر گورڈن ریمزی نے کہا کہ ’جس پاکستانی پس منظر میں آپ پلی بڑھی ہیں اس کی مثال اس کھانے سے ملتی ہے اور یہ واضح ہے۔‘

مریم اس موقعے پر جذبات سے آبدیدہ نظر آئیں اور شو میں گفتگو کے دوران کہنے لگیں کہ ’میں شروع سے ہی پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتی تھی۔‘

مریم اشتیاق پاکستانی نژاد امریکی شیف ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے  ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں۔

فیس بُک پروفائل کے مطابق مریم اشتیاق نیویارک میں مقیم ہیں۔

امریکی ٹی وی چینل ’فوکس‘ پر نشر ہونے والا ’نیکسٹ لیول شیف‘ ایک امریکی ریئلٹی شو ہے، جس کی شروعاد 2022 میں ہوئی تھی۔

گورڈن ریمزی دنیا کے بہترین شیفز میں سے ایک ہیں اور مشہور ریسٹورنٹ چین ’گارڈن ریمزی ریسٹورنٹس‘ کے بھی مالک ہیں۔

اس وقت کھانے کے شوقین افراد میں اس شو کو کافی مقبولیت حاصل ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی میگزین