’اسے ضرور آزمائیں‘: راولپنڈی کی چاندنی چوک فوڈ سٹریٹ سے شہری خوش

ماہ رمضان میں راولپنڈی کی مشہور کرتارپورہ فوڈ سٹریٹ کا متبادل چاندنی چوک کے فلائی اوور کے نیچے بنا دیا گیا ہے اور اب یہ مقام مختلف کھابوں کی خوشبوؤں سے مہک رہا ہے۔

ماہ رمضان میں راولپنڈی کی مشہور کرتارپورہ فوڈ سٹریٹ کا متبادل چاندنی چوک کے فلائی اوور کے نیچے بنا دیا گیا ہے اور اب یہ مقام مختلف کھابوں کی خوشبوؤں سے مہک رہا ہے۔

اس فوڈ سٹریٹ میں سحری کرنے آئی اقرا نامی شہری نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ان کا یہاں آنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اقرا نے بتایا: ’کرتارپورہ ایک بہت بڑی اور پرانی جگہ ہے، پوری ایک گلی ہے جہاں مختلف قسم کے لذیذ کھانے ملتے ہیں، لیکن وہاں رش کے باعث کھڑے ہونے کی بھی جگہ نہیں ہوتی تھی اور لڑکی ہونے کے ناطے میرا وہاں کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔

’یہاں لڑکیاں آئی ہیں، فیملیز ہیں سو اچھا ماحول ہے۔‘

چاندنی چوک فوڈ سٹریٹ میں کھانا کھانے آئے اسد نامی شہری نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا: ’ویسے تو کرتار پورہ کا ذائقہ اچھا ہے لیکن رمضان میں وہاں کوالٹی بہت خراب ہو جاتی ہے لیکن یہاں کافی اچھی کوالٹی ہے۔‘

اقرا کا کہنا تھا: ’آج کل جو کھانے زیادہ پسند کیے جا رہے ہیں وہ یہاں پر دستیاب ہیں، رات کے اس پہر ہمارا یہاں آنا ضائع نہیں ہوا، ہم یہاں خود کو محفوظ بھی محسوس کر رہے ہیں اور انجوائے بھی کر رہے ہیں۔

’میں تو یہی کہوں گی کہ یہاں لازمی آئیں اور انجوائے کریں اور اسے ضرور آزمائیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا