مصر کے صوبے غربیہ کا ایک مساج سینٹر آگ کے ساتھ مالش کی سروس دیتا ہے۔ مالش کا یہ خطرناک طریقہ فرعونی دور میں استعمال کیا جاتا تھا اور اسے آتشی تولیہ کہا جاتا تھا۔
دور حاضر کے مصر میں آتشی تولیے کا آغاز کرنے کے لیے مصری مالشی عبدالرحیم سعید کو مراکش جا کر تربیت حاصل کرنا پڑی جہاں آگ سے مالش کی جاتی ہے۔
مصر کا یہ منفرد مساج سینٹر دل گردوں اور خون کی بیماریوں میں مبتلا گاہکوں کو آتشی تولیے سے دور رکھتا ہے اور ان کی مالش صرف تیل سے ہی کی جاتی ہے۔