ٹی 20 اور ٹی 10 کے بعد دا ہنڈرڈ کے مزے لیں

یہ نیا فارمیٹ برطانیہ میں شروع کیا جا رہا ہے جس میں کل سو گیندوں کی اننگز ہو گی اسی لیے اسے دا ہنڈرڈ کا نام دیا گیا ہے۔

دا ہنڈرڈ میں بین سٹوکس لیڈز کی فرنچائز ناردرن سپرچارجرز کے لیے کھیلیں گے(انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ)

جہاں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹیسٹ کرکٹ کو جاری رکھنے اور اس فارمیٹ میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے وہیں ون کرکٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی، ٹی ٹین کے بعد اب ’دا ہنڈرڈ‘ کرکٹ فارمیٹ کو متعارف کروایا جا رہا ہے۔

یہ نیا فارمیٹ برطانیہ میں شروع کیا جا رہا ہے جس میں کل سو گیندوں کی اننگز ہو گی اسی لیے اسے دا ہنڈرڈ کا نام دیا گیا ہے۔

100 بالز کے نئے کرکٹ ٹورنامنٹ کو جمعرات کو لانچ کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے لیے آٹھ فرنچائزز کو باضابطہ طور پر نامزد کرکے کھلاڑیوں کی پہلی کھیپ ان کے حوالے کر دی گئی ہے جن میں انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بھی شامل ہیں جن کے پاس سینٹرل کنٹریکٹ ہے۔

ہر ٹیم کو انگلینڈ کا ایک ٹیسٹ پلئیر شامل کرنے کی اجازت دی گئی ہے جو کہ اس ٹورنامنٹ میں کچھ میچوں کے لیے دستیاب ہو سکیں گے۔ ٹیم میں اس کے علاوہ دو آئیکون کھلاڑی بھی شامل کیے جائیں گے جبکہ باقی کھلاڑیوں کا تعین 20 اکتوبر کو ڈرافٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔

دا ہنڈرڈ انگلینڈ اور ویلز میں 100 بالز کا پیشہ ورانہ کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس کے میچوں کا آغاز جولائی 2020 میں ہو گا۔ لیگ میں آٹھ شہروں کی فرنچائز ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ان ٹیموں میں مردوں اور خواتین کی ٹیمیں شامل ہوں گے۔ لیگ میں کل 32 میچ کھیلے جائیں گے۔

یہ ٹورنامنٹ مردوں اور خواتین دونوں کے لیے متعارف کروایا جا رہا ہے۔ خواتین کے ٹورنامنٹ کے لیے ہر ٹیم نے انگلینڈ ٹیم کی دو کھلاڑی شامل کی ہیں۔

ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے نام برمنگھم فینکس، لندن سپرٹ، مانچسٹر اوریجنلز، ناردرن سپر چارجرز،اوول انونسیبلز، سدرن بریو، ٹرینٹ راکٹس اور ویلش فائر ہیں۔

آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق کئی بین الااقوامی ٹی ٹوئنٹی کپتان بھی اس ڈرافٹنگ کے عمل کا حصہ ہوں گے۔ جن میں شکیب الحسن، کوئنٹن ڈی کوک، آرون فنچ، کین ولیمسن، کیرین پولارڈ، راشد خان اور لاستھ ملنگا شامل ہوں گے۔ ان کے علاوہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سپرسٹار جیسے سٹیو سمتھ، کرس گیل، ڈیوڈ وارنز، فف ڈو پلیسی، کاگیسو رابادا، بابر اعظم، اور مچل سٹارک بھی ڈرافٹنگ کے عمل کا حصہ ہوں گے۔

 کئی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی اس میں شمولیت کی تصدیق ہونا باقی ہے جبکہ ڈرافٹنگ میں انگلینڈ کے کئی ڈومیسٹک کرکٹر بھی شامل ہوں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس 100 بالز کے کرکٹ ٹورنامنٹ ’دا ہنڈرڈ‘ میں لیڈز کی فرنچائز ناردرن سپرچارجرز کے لیے کھیلیں گے۔ انگلینڈ کے مرد بحران کو یارک شائر کے جوڑے جو روٹ اور جونی بیئرسٹو پر ترجیح دی گئی ہے۔

نوٹنگھم کی فرنچائز ٹرینٹ روکٹس نے ٹیسٹ کپتان جو روٹ کا انتخاب کیا ہے جبکہ بیئرسٹو کارڈف میں ویلش فائر کو جوائن کریں گے۔

دوسری جانب فاسٹ بالر جوفرا آرچر ساؤتھمپٹن کی فرنچائز سدرن بریوز کے بالروں میں نمایاں ہوں گے۔ جوس بٹلر کے حصے میں مانچسٹراوریجنلز کی سربراہی آئی ہے۔ کرس ووکس برمنگھم فینکس اور سام کیورین بھائی ٹام کے ساتھ اوول انوینسیبل کا حصہ ہوں گے۔

ہر ٹیم کو اپنے علاقے سے دو بڑے کھلاڑیوں اورخواتین کی ٹیم کے لیے پہلی دو نمائندوں کے انتخاب کا اختیار دیا گیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ