جب وسیم اکرم کے کہنے پر شاہ رخ نے ایک گھنٹے میں بوئنگ طیارہ منگوا لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کولکتہ نائٹ رائڈرز کے لیے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کے لیے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں (اے ایف پی)

 پاکستان کے مایہ ناز بولر وسیم اکرم نے ایک انٹرویو میں ایک پرانے واقعے کا حوالہ دیا جب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران انہوں نے بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان سے جہاز کا انتظام کرنے کی فرمائش کی جو اداکار نے ایک گھنٹے میں پوری کر دی۔

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان آئی پی ایل میں کھیلنے والی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کے مالک ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وی یو سپورٹس کو دیے ہوئے ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ ’میرے خیال میں یہ 2012 آئی پی ایل سیزن میں ہوا تھا۔ کولکتہ میں ہمارا ناک آؤٹ میچ تھا اور ہمیں کہیں سے ہو کر آنا تھا۔ تو میں نے ان (شاہ رخ) سے پوچھا کہ خان صاحب ایک درخواست ہے۔

’لڑکے بڑے تھک جائیں گے، ہم کل پہنچیں گے، پرسوں میچ ہے۔ تو اگر ایک پرائیویٹ جہاز کا انتظام ہو سکے؟‘

اس پر ان کے بقول شاہ رخ خان نے کہا کہ ’تھک جائیں گے لڑکے؟ کوئی مسئلہ نہیں۔‘

اور پھر وسیم اکرم نے بتایا کہ ایک گھنٹے میں ’پورا بوئنگ جہاز کھڑا تھا ساری ٹیم کے لیے۔‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کولکتہ نائٹ رائڈرز کے لیے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

جبکہ شاہ رخ خان اپنی ٹیم کے لیے خاصے پرجوش دکھائی دیتے ہیں اور ان کے میچز میں ان کی باقاعدہ حوصلہ افزائی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

انڈین پریمیئر لیگ 2024 کے اختتام میں کولکتہ نائٹ رائڈرز تیسرے بار فاتح تھی۔ اس سے قبل نائٹ رائڈرز 2012 اور پھر 2014 میں ٹرافی اٹھائی تھی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ