پاکستانی فاسٹ باؤلنگ لیجنڈ وسیم اکرم کا خیال ہے کہ ون ڈے کرکٹ اب ’رن آف دی مل‘ یعنی ایک معمول بن چکی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ کھیل کے منتظمین اس فارمیٹ کو اچھے طریقے سے ختم کر دیں۔
وسیم اکرم کا تبصرہ انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین سٹوکس کی ون ڈے سے اچانک ریٹائرمنٹ کے بعد سامنے آیا، جس نے 50 اوور کی کرکٹ کے وجود پر ایک سنگین بحث کو جنم دیا ہے۔
انہوں نے واگھنی اور ٹفرز کرکٹ کلب پوڈ کاسٹ میں کہا کہ ’میرے خیال میں ون ڈے کو ختم کر دینا چاہیے۔ انگلینڈ میں آپ کے سٹیڈیم بھرے ہیں۔ لیکن بھارت، پاکستان، خاص طور پر سری لنکا، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، ون ڈے کرکٹ میں آپ سٹیڈیم نہیں بھرنے والے ہیں۔‘
وسیم نے ’غیر پائیدار‘ بوجھ کا حوالہ دیتے ہوئے سٹوکس کے ون ڈے چھوڑنے کے فیصلے کی حمایت کی اور کہا کہ ’وہ یہ صرف کرنے کی خاطر کر رہے ہیں۔ پہلے 10 اوورز کے بعد، یہ صرف ٹھیک ہے، صرف ایک گیند پر ایک رن لیں، ایک باؤنڈری، چار فیلڈرز اور آپ 40 اوورز میں 200، 220 تک پہنچ جائیں گے اور پھر آخری 10 اوورز میں 100 اور کرلیں۔ یہ رن آف دی مل کی طرح ہے۔‘
بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے کہا کہ ’اس کا (سٹوکس) کا یہ فیصلہ کرنا کہ وہ ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں کافی افسوسناک ہے لیکن میں ان سے اتفاق کرتا ہوں۔ وسیم نے اپنے کیریئر کے دوران 356 ون ڈے میچوں میں 502 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کو 1992 کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں فتح بھی دلوائی۔
’یہاں تک کہ ایک کمنٹیٹر کے طور پر بھی … ایک روزہ کرکٹ اب صرف ایک بوجھ ہے، خاص طور پر ٹی20 کے بعد۔ میں ایک کھلاڑی کے طور پر تصور کر سکتا ہوں۔‘
وسیم اکرم نے کہا کہ ٹی 20 کے بڑھتے ہوئے فارمیٹ کے سامنے 50 اوور کے کھیل کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔
’ٹی20 ایک طرح سے آسان ہے، چار گھنٹے کا کھیل ختم ہو جاتا ہے۔ پوری دنیا کی لیگز، بہت زیادہ پیسہ ہے - مجھے لگتا ہے کہ یہ جدید کرکٹ کا حصہ ہے۔ ٹی ٹوئنٹی یا ٹیسٹ کرکٹ۔ ایک روزہ کرکٹ مر رہی ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
’ایک کھلاڑی کے لیے ون ڈے کرکٹ کافی تھکا دیتی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ایسا لگتا ہے کہ ون ڈے کرکٹ کئی دن چل رہی ہے۔ اس لیے کھلاڑی زیادہ مختصر فارمیٹ پر توجہ دے رہے ہیں۔ اور ظاہر ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے ساتھ طویل فارمیٹ۔‘.
وسیم اکرم کے لیے ٹیسٹ کرکٹ ایک کھلاڑی کے لیے کھیل کا عروج ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں جنگ کے اندر جنگ ہوتی ہے۔ میں نے ہمیشہ ٹیسٹ میچوں کو ترجیح دی۔ ایک روزہ میں مزہ آتا تھا لیکن ٹیسٹ میچ وہ تھے جہاں آپ کو ایک کھلاڑی کے طور پر پہچانا جاتا تھا … جہاں لوگ اب بھی آپ کو ورلڈ الیون کے لیے چنتے ہیں۔
’ٹھیک ہے پیسے کی اہمیت ہے - میں سمجھتا ہوں کہ وہ کہاں سے آرہے ہیں - لیکن انہیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ کیا وہ کھیل کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر پہچانے جانا چاہتے ہیں۔‘
اکرم نے گیم کے منتظمین سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مجموعی شیڈول کی مکمل تبدیلی پر غور کریں۔