بھارت کے شہر پونے کے پرشانت سپکال کو ’گولڈ مین‘ کہا جاتا ہے، جس کی وجہ ان کا سونا پہننے کا جنون ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
یہ جنون انہیں موسیقار بپی لہری کو دیکھ کر پیدا ہوا جو بالی وڈ میں اپنے زیورات کی وجہ سے مشہور ہیں۔
پرشانت بپی لہری کے مداح ہیں۔ ان کی طرح موسیقی کے شعبے میں تو نہیں آ سکتے تھے، چنانچہ بپی سے اپنی الفت کے اظہار کے لیے انہوں نے پانچ کلو سونے کے زیورات بنوا لیے۔
کنسٹرکشن کی صنعت سے وابستہ پرشانت گھر سے نکلتے ہیں تو دو لاکھ امریکی ڈالر کی مالیت کے زیورات سے لدے ہوئے ہوتے ہیں۔