خطوط میں جھلکتا افغان نوجوانوں کا ’درد دل‘

عمید شریفی افغانستان کے نوجوانوں کو خط لکھنے کی طرف راغب کرنے کے لیے مہم چلا رہے ہیں، جس کے لیے یونیورسٹیوں اور چائے خانوں میں لیٹر بکس رکھے گئے ہیں۔

افغانستان کے ایک آرٹسٹ عمید شریفی افغان نوجوانوں کو خط لکھنے پر مائل کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’آرٹ لارڈز‘ نامی اس مہم کا مقصد نوجوانوں خصوصاً دور افتادہ کی خواتین کو موقع دینا ہے کہ وہ اپنی پریشانیاں خطوط کے ذریعے لکھ کر بھیج ڈالیں۔

ان خطوں کی وصولی کے لیے یونیورسٹیوں اور چائے خانوں میں لیٹر بکس رکھے گئے ہیں جن پر ’درد دل‘ لکھا ہے۔

اب تک موصول ہونے والے بیشتر خطوں سے لگتا ہے کہ افغان شہریوں کو صرف اور صرف امن کا انتظار ہے۔

زیادہ تر نوجوان قیام امن کے لیے مذاکرات کی بارہا ناکامی کے باعث مایوسی سے دوچار ہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ آخر کس قسم کے مذاکرات اور معاہدے ہو رہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا