فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کیریئر کا 700 واں گول تو کرلیا لیکن ان کی ٹیم پرتگال کو یوکرائن کے ہاتھوں دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد یوکرائن یورو 2020 کے لیے کوالیفائی کرنے والی پانچویں ٹیم بن گئی۔
رومن یارمچک نے میچ شروع ہوتے ہی اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی جسے ویسٹ ہیم کے آندرے یرمولینکو نے ایک اور گول داغ کر مستحکم کر دیا۔
میچ کے دوسرے ہاف میں پرتگال کو پینلٹی دی گئی جس پر رونالڈو نے بال گول پوسٹ میں پہنچا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔
پرتگال کے فارورڈ کھلاڑی نے ٹھیک 17 سال پہلے اپنا پہلا گول کیا تھا اور اب وہ 700 واں گول کرنے والے دنیا کے چھٹے کھلاڑی بن چکے ہیں۔
اس میچ کے بعد اب پرتگال اور سربیا کے میچ میں جو ٹیم فتح حاصل کرے گی وہی ٹیم یورو 2020 کے دوسرے سپاٹ کے لیے کوالیفائی کرے گی۔
صوفیہ میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے بلغاریہ کو چھ کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کے خلاف نسل پرستانہ جملوں کے بعد میچ کو دو بار روکنا پڑا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
مہمان ٹیم نے جمعے کو چیک ری پبلک سے شکست کھانے کے بعد اس میچ میں فتح حاصل کر کے یورو 2020 کے لیے کوالیفائی کرنے کا فاصلہ مزید کم کر لیا ہے۔
مارکوس ریشفورڈ اور ہیری کین نے ایک ایک جبکہ روس برکلے اور رحیم سٹرلنگ نے دو دو گول اپنے نام کیے۔
فرانس نے ترکی کے خلاف کھیلے جانے والا میچ ایک، ایک سے برابر کرکے حاصل کی جانے والی برتری کھو دی۔ فرانس کو 76 منٹ بعد اُس وقت پہلا گول کرنے میں کامیابی ہوئی جب اولیور گرود نے میچ ختم ہونے سے چند منٹ پہلے گول کر دیا۔
یہ برتری صرف پانچ منٹ ہی برقرار رہی جب کان اہیان نے گیند گول پوسٹ میں پھینک کر میچ برابر کر دیا۔ دونوں ٹیمیں 19 پوائنٹس کے ساتھ گروپ ایچ میں ٹاپ پر ہیں۔
گروپ ایچ ہی کے ایک اور میچ میں آئس لینڈ نے اندورا کو دو صفر سے شکست دے دی جبکہ البانیہ نے مالدوا کو چار صفر سے مات دی۔
گروپ بی کے میچ میں فلہم کے الیگزینڈر مترووچ نے دو گول کر کے سربیا کو لتھونیا کے خلاف دو ایک سے کامیابی دلوائی جبکہ گروپ اے کے میچ میں کوسوو نے مونٹینگرو کو دو صفر سے شکست دی۔
© The Independent