ستاروں کی تصویر لینے والا گوگل کا نیا پکسل فون

نئے پکسل فو رکے اہم فیچرز میں اس کا منفرد کیمرہ، ریڈار اور گفتگو کو براہ راست ٹیکسٹ میں تبدیل کرنا شامل ہیں۔ تاہم یہ فون بھارت میں فروخت نہیں ہو سکے گا۔

پکسل فور 5.7 اور 6.3 انچ سکرین سائز میں دستیاب ہیں (اے ایف پی)

گوگل نے اپنا نیا برانڈ فون’پکسل فور‘ پیش کر دیا ہے۔

فون کی سب سے اہم بات اس کے کیمرے میں ڈرامائی تبدیلی ہے، کیونکہ ایسا پہلی مرتبہ ہے جب کسی سمارٹ فون کا کیمرہ رات کو ستاروں کی واضح تصاویر کھینچنے کا اہل ہو۔

فون میں نئے سافٹ ویئر فیچرز بھی ہیں، جن میں گفتگو کو براہ راست ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے کی خصوصیت قابل ذکر ہے۔

فون میں پہلے سے نصب ریڈار کی وجہ سے صارف فون کو ہاتھ لگائے بغیر، اشاروں سے ہی کنٹرول کر سکے گا۔ اس کے علاوہ ریڈار نے چہرے کی مدد سے فون ان لاک کرنا مزید آسان بنا دیا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس کا نیا’ ایسٹرو فیزکس ‘موڈ رات کو آسمان کی عمدہ اور واضح تصاویر کھینچے گا۔

پکسل ایپل کے آئی فون اور سام سانگ کے گلیکسی ایس رینج کے ہینڈ سیٹس کے حریف سمجھے جاتے ہیں۔

گوگل نے ایپل اور سام سنگ کو ٹکر دینے کے لیے پکسل فور کی قیمت 669 پاؤنڈز مقرر کی ہے، جو آئی فون 11 (759پاؤنڈز) سے کہیں کم ہے۔

پکسل فور 5.7 اور 6.3 انچ سکرین سائز میں دستیاب ہیں اور گوگل نے 24 اکتوبر سے انہیں فروخت کرنے کی تصدیق کی ہے۔

دونوں ورژنز میں وائرلیس چارجنگ کے علاوہ ’ایڈیپٹیو آل ڈے بیٹری‘ فیچرہے، جو گوگل کے مطابق مشین لرننگ نظام کے تحت زیادہ بیٹری استعمال کرنے والی ایپس کو موثر طریقے سے چلاتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فون میں’ گوگل اسسٹنٹ‘ کا اپ گریٹڈ ورژن بھی موجود ہے جو وائس کمانڈز پر دس گنا تیزی سے کام کرتا ہے۔

نیو یارک میں ہونے والے براہ راست ایونٹ میں پکسل فونز کے علاوہ نئے پکسل بڈز وائر لیس ایئر فونز، پکسل بک گو لیپ ٹاپ، نیا سمارٹ سپیکر‘گوگل نیسٹ منی اور نیا وائی فائی بوسٹنگ سسٹم ’گوگل نیسٹ وائی فائی ‘ بھی ریلیز کیے ہیں۔

گوگل نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ اس کی نئی ویڈیو گیمز سٹریمنگ سروس’گوگل سٹیڈیا‘ 19 نومبر کو لانچ ہو جائے گئی۔

پکسل فور بھارت میں لانچ نہیں ہو گا

گوگل نے واضح کیا ہے کہ  پکسل فور  بھارت میں ریلیز نہیں ہو گا کیونکہ بھارت میں  اُس ریڈار فریکوئنسی پر پابندی ہے ، جس پر پکسل فور کا ریڈر کام کرتا ہے۔

 گوگل نے اپنے فون میں موجود ریڈار کو بھارت میں ڈس ایبل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

گوگل نے ایک بھارتی صارف کی ٹویٹ کے جواب میں ٹوئٹر پر لکھا ’ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پکسل فور بھارت میں دستیاب نہیں ہو گا‘۔

کمپنی نے اپنے فیصلے کی وجوہات بیان نہیں کیں، لیکن قیا س آرائیاں ہیں کہ پکسل فور کی موشن سینسنگ ریڈار ٹیکنالوجی ’سولی‘ اُس فریکوئنسی پر کام کرتی ہے جس کی بھارت میں پابندی ہے۔

پکسل فور کا ’موشن سینس‘ اس کا انتہائی اہم فیچر ہے۔

گوگل کے برائن ریکوئسکی نے ایک بیان میں کہا یہ فیچر ان تمام خطوں میں دستیا ب ہو گا جہاں یہ فون فروخت ہو گا لیکن جاپان میں اسے جلد پیش کیا جائے گا۔

جاپان کی کیوڈو نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ ’موشن سینس‘ اگلے سال تک  ملک میں دستیاب نہیں ہو گا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی