ندیم خان سلیکشن کمیٹی کے کوآرڈینٹر مقرر

سابق ٹیسٹ سپنر ندیم خان کو قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا کوآرڈینٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔

49 سالہ ندیم خان پاکستان کے لیے دو ٹیسٹ، دو ایک روزہ میچوں میں نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ 153 فرسٹ کلاس میچ  بھی کھیل چکے ہیں (فیس بک/ ندیم خان)

سابق ٹیسٹ سپنر ندیم خان کو قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا کوآرڈینٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ندیم خان صرف صوبائی ٹیموں کے کوچز اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ندیم خان کی بطور کوآرڈینیٹر ذمہ داری ہوگی کہ وہ چھ کوچز سے رابطہ کر کے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی رپورٹ تیار کریں اور اسے سلیکشن کمیٹی کو پیش کریں۔

پی سی بی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ندیم خان کا سلیکشن کمیٹی میں کوئی کردار نہیں ہوگا اور ان کا شمار سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں بھی نہیں ہوگا۔

اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ندیم خان کا شمار پاکستان کے انتہائی معتبر کرکٹرز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کا وسیع علم رکھنے والے ندیم خان ایمانداری سے کام کرتے ہیں۔

وسیم خان نے مزید کہا کہ مصباح الحق کی بطور ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر تقرری کے وقت پی سی بی نے واضح کر دیا تھا کہ وہ مصباح الحق کو اپنے اہداف کے حصول میں مکمل مدد کریں گے اور ندیم  خان کی تقرری اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ندیم خان کون ہیں؟

49 سالہ ندیم خان پاکستان کے لیے دو ٹیسٹ، دو ایک روزہ میچوں میں نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ 153 فرسٹ کلاس میچ  بھی کھیل چکے ہیں۔

جبکہ وہ 17-2016 میں قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ ندیم خان کوچنگ کا بھی تجربہ رکھتے ہیں اور ای سی بی لیول 2 سرٹیفائیڈ کوچ  ہیں جبکہ وہ مائیکل وان اکیڈمی میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ