روہت شرما،بھارت کے گیم چینجر

بھارت کے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور نے کہا ہے کہ روہت شرما نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں تیسری سنچری سکور کر کے بطور اوپنر اپنی جگہ پکی کر لی۔

شرما اب تک 30 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں وہ بطور اوپنر پہلی مرتبہ آزمائے گئے(اے ایف پی)

بھارت کے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور نے کہا ہے کہ روہت شرما نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریزمیں تیسری سنچری سکور کر کے بطور اوپنر اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔

شرما نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 117 ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔ آج جب بارش کی وجہ سے کھیل جلدی ختم ہوا تو میزبان ٹیم نے تین وکٹوں پر 224 رنز بنا لیے تھے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں بطور اوپنر دو سنچریاں بنانے والے سینیئر بلے باز شرما نے 39 پر تین آؤٹ ہونے کے بعد اجنکیا رائنے(83*) کے ساتھ کر چوتھی وکٹ پر 185 رنز جوڑے۔

راٹھور نے آج کھیل کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا ’مجھے ہمیشہ سے یقین تھا کہ شرما ہر فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ انہیں اوپنر کھلانے کا فیصلہ اچھا ثابت ہوا۔ اتنے رنز سکور کرنے کے بعد انہوں نے فی الحال اوپن کرنے کا مسئلہ حل کر دیا ہے۔‘

شرما اب تک 30 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں وہ بطور اوپنر پہلی مرتبہ آزمائے گئے۔ راٹھور کا کہنا تھا کہ شرما اوورسیز میچوں میں بھارت کے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔

وراٹ کوہلی کی ٹیم اگلے سال مارچ۔ اپریل میں نیوزی لینڈ کا مکمل ٹور کرے گی، جس میں دو ٹیسٹ میچ بھی کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

راٹھور کے مطابق ’شرما اتنے تجربہ کار کھلاڑی ہیں کہ مجھے نہیں لگتا کہ ان کی تکنیک میں کسی تبدیلی کی ضرورت ہے، ہاں البتہ انہیں صرف اپنے گیم پلان کے حوالے سے معمولی تبدیلی کرنا ہو گی۔‘

شرما نے اوپننگ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 176 اور 127 رنز بنا کر سیریز میں بھارت کی جیت کی مضبوط بنیاد ڈال دی تھی۔

1996-97 میں بھارت کے لیے چھ ٹیسٹ میچ کھیلنے والے 50 سالہ سابق بلے باز راٹھور نے ایک مشکل وکٹ پر رائنے کے کھیلنے کے انداز کو بھی سراہا۔

بھارت کے نائب کپتان رائنے نے آج 135 گیندوں کا سامنے کرنے کے دوران 11 چوکے اور ایک چھکا رسید کیا۔ ’جب بھی وہ اس انداز سے کھیلتے ہیں، وہ واقعی اچھے بلے باز لگتے ہیں، انہوں نے آج بھی ایسا ہی دکھایا۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ