امریکہ کے محکمہ انصاف نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے حوالے سے کی گئی تحقیقات کی مجرمانہ تفتیش کا آغاز کردیا ہے، جس میں اس بات کا جائزہ لیا گیا تھا کہ آیا ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات کے دوران ماسکو کے ساتھ اتحاد کیا تھا یا نہیں۔
امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز نے معاملے کے قریبی دو ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ انصاف کے عہدیداروں نے خصوصی مشیر رابرٹ ملر کی جانب سے کی گئی تحقیقات کا انتظامی جائزہ تبدیل کیا ہے، جس کی نگرانی اٹارنی جنرل ولیم بار نے کی تھی۔
اس اقدام سے مرکزی پراسیکیوٹر جان ڈرہم کو ایک عظیم جیوری طلب کرنے، فوجداری الزامات دائر کرنے اور گواہوں کے بیان اور دستاویزات کے لیے ذیلی دستاویزات جاری کرنے کے اختیارات حاصل ہوتے ہیں۔
نیویارک ٹائمز نے مزید کہا کہ انکوائری کھولنے کے فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ محکمہ انصاف بنیادی طور پر خود سے مجرمانہ تفتیش کر رہا ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ممکنہ جرم کی تحقیقات کس سے کی جارہی ہیں اور یہ مجرمانہ تفتیش کب شروع ہوئی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
محکمہ انصاف نے اے ایف پی کی جانب سے اس حوالے سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
2016 میں شروع ہونے والی روسی مداخلت کی تحقیقات پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار اعتراض کیا ہے جبکہ انہوں نے ماسکو کے ساتھ ملی بھگت کے الزامات کی تردید کی ہے۔
مارچ میں شائع ہونے والی خصوصی مشیر رابرٹ ملر کی اس رپورٹ میں صدر ٹرمپ کے بار بار کیے گئے اس دعوے کی حمایت کی گئی ہے کہ انہوں نے 2016 کے انتخابات کی بازی اپنے حق میں پلٹنے کے لیے روسی انٹیلی جنس کے ساتھ ساز باز نہیں کی۔
تاہم ٹرمپ کے اندرونی حلقے کے ساتھ ملر کی ٹیم کے لگ بھگ دو سالہ انٹرویو پر مبنی اس رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اس دعوے کے باوجود انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات سے کلیئر نہیں ہوئے۔