لاکھوں ڈالرز کا ہیرا ایک گھنٹے میں چوری

جاپانی پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ 50 قیراط کا ہیرا مبینہ طور پر اُس وقت چرایا گیا جب نمائش کا وقت ختم ہونے کے قریب تھا۔

چرائے جانے والے 50 قیراط ہیرے کی مالیت  تقریباً ساڑھے 18 لاکھ ڈالرز تھی (اے یف پی فائل فوٹو)

جاپان میں پولیس 20 لاکھ ین (18 لاکھ 40 ہزار ڈالرز) مالیت کے ایک ہیرے کی چوری کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ ہیرا دارالحکومت ٹوکیو میں زیورات کی ایک بین الاقوامی تجارتی نمائش سے چوری کیا گیا۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق، پولیس نے بتایا کہ 50 قیراط کا ہیرا شام پانچ بجے شیشے کے ایک شوکیس میں موجود تھا۔

تاہم، ایک گھنٹے بعد ٹھیک اُس وقت جب نمائش ختم ہونے والی تھی، یہ ہیرا چوری کیا جا چکا تھا اور زیورات کا ڈبہ کھلا ہوا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ ہیرا مبینہ طور پر اُس وقت چرایا گیا جب ٹوکیو کے قریبی شہر یوکوہاما میں لگنے والی نمائش کا وقت ختم ہونے کے قریب تھا۔

نمائش میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ چمک دار پتھر ٹوکیو کے شمالی علاقے سیتاما میں قائم ایک کمپنی نے نمائش میں رکھا تھا۔ نمائش میں صرف یہی ہیرا چرایا گیا اور کسی کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔

تحقیقاتی حکام سکیورٹی کیمروں کی فوٹیج دیکھنے میں مصروف ہیں، جس میں ایک شخص کو اس شو کیس کی جانب اُس لمحے بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب شبہ ہے کہ ہیرا چرایا گیا۔

منتظمین نے بتایا تین روزہ نمائش جمعے کو شیڈول کےمطابق ختم ہوئی۔ نمائش میں دنیا بھر سے زیورات کی 410 دکانوں نے اپنے تیار کردہ زیورات رکھے تھے۔ تقریباً 10 ہزار افراد نے نمائش دیکھی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا