پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شدید فضائی آلودگی کے باعث صوبائی حکومت نے جمعرات کو شہر کے تمام سکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بدھ کی رات ایک ٹویٹ میں کہا کہ سموگ کی شدت میں اضافے کہ وجہ سے لاہور میں تمام سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی انتظامیہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور انہوں نے اس کو اختیار دیا ہے کہ فصلوں کی باقیات کو جلانے اور سموگ کا باعث بننے والی دیگر سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں۔
Due to sudden increase in smog, all schools in Lahore will remain closed tomorrow.
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) November 6, 2019
We are closely monitoring the #LahoreSmog situation.
Administration is already on high alert and have tasked them to escalate actions against crop burning and other factors that contribute to smog
ان میڈیم ٹرم اقدامات کے ساتھ ہم لاہور اور گردونواح میں #Smog کو کنٹرول میں رکھنے کےلیے zigzag ٹیکنالوجی پر شفٹ نا ہونےوالے بھٹوں کو 15نومبر سے بند کر رہےہیں، ٹائر جلانےوالی فیکٹریاں سیل کر رہےہیں اور کھیتوں میں فصلیں جلانے والوں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پربھی جرمانےکر رہےہیں
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) November 5, 2019
وزیراعلیٰ نے لاہور اور گرد و نواح میں سموگ میں اچانک اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ سموگ پر قابو پانے کے لیے مڈٹرم حکومتی اقدامات کے تحت 15 نومبر سے ان بھٹیوں کو بند کر دیا جائے گا جو زِگ زیگ ٹیکنالوجی پر شفٹ نہیں ہوتیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ٹائر جلانے والی فیکٹریاں سیل کر رہی ہے اور کھیتوں میں فصلیں جلانے والوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر بھی جرمانے عائد کر رہی ہے۔
لاہور میں رواں ہفتے سموگ میں اچانک اضافے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بدھ کو ماحول پر نظر رکھنے والے کئی اداروں نے لاہور میں نصب ایئر کوالٹی سینسروں کا ڈیٹا ٹوئٹر پر جاری کیا جس کے مطابق لاہور کی ہوا میں خطرناک حد تک آلودگی ہے۔
Lahore - 2019-11-06 10PM - PM2.5 - 580 AQI - Hazardous #DOSAir
— Lahore_Air (@Lahore_Air) November 6, 2019
لاہور میں امریکی قونصل خانے نے شہریوں کو احتیاط برتنے کا کہا۔
Please take all precautions to stay indoors keeping doors and windows closed.
— US Consulate Lahore (@USCGLahore) November 6, 2019
Do not burn anything in or near your home.
Do not travel if at all possible until pollution levels decrease.
Follow our AQI data on twitter @Lahore_air#LahoreSmog
(2/2)
سوشل میڈیا پر لاہور سموگ کا ٹرینڈ بھی چل رہا جس میں شہری اپنی مشکلات کا اظہار کر رہے ہیں۔
صافت مریم نے کہا کہ ایک سانس لیتے ہی پتہ چل جاتا ہے کہ ہوا کتنی آلودہ ہے۔
If the numbers seem unreal, one deep, smoky, lung-heavy breath is enough to believe it. Worst air in the world right now, by a mile. #BreathingIsBelieving #LahoreSmog pic.twitter.com/2yV3K392rA
— Mariam TS (@mariamtee) November 6, 2019
فوزیہ درانی نے کہا کہ حکومت کو فوراً اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔
#LahoreSmog
— Fozia Durrani (@DurraniFozia) November 6, 2019
It is an emergency situation Instead Govt of Punjab imonitoring the #smog must take drastic measures to save #lahore from this serious environment issue. #LahoreSmog
محمد شعیب ایوب نے کہا کہ ان کو سانس لینے میں بھی تکلیف محسوس ہو رہی ہے۔
My eyes are burning and I can't even breathe properly #LahoreSmog #AirPollution pic.twitter.com/gY8hzezwsq
— محمد شعیب ایوب(Shobi) (@ShoaibAyyub1) November 7, 2019